پاکستانی معیشت میں بہتری، بینک ڈیپازٹس اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت خبر سامنے آئی اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بینکوں میں کھاتے داروں کے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رکھے گئے ڈالر ڈیپازٹس میں 15 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اس اضافے کے بعد یہ ڈیپازٹس 5 ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں بھی 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 10 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت اب 15 ارب 75 کروڑ 27 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
معیشت بحالی کی جانب گامزن، آرمی چیف کا بھی اہم کردار ہے:عطاء تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم نے معیشت بحال کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، پاک فوج اورایس آئی ایف کا معاشی بہتری میں اہم کردار ہے۔ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء تارڑ نے کہا کہ اپنی لیڈر شپ اورمسلم لیگ ن کی جانب سے پوری کرسچن کمیونٹی کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں سب کو فخر سے بتاتا ہوں کہ میں 70 ہزار کرسچن ووٹرز کا نمائندہ ہوں، کرسچن کمیونٹی نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، احسان کرنے والے محسن کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، قومی اسمبلی میں بھی کرسچن کمیونٹی کا نمائندہ بن کر بات کرتا ہوں، مستقبل میں بھی کرسچن کمیونٹی کے حق کی بات ہمیشہ کرتا رہوں گا، آپ کے حق کی آواز اٹھاتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی نے قیام پاکستان میں اہم کردارادا کیا، دنیا کے بہترین فائٹر پائلٹ کرسچن کمیونٹی نے پیدا کیے، دعا ہے یہ گلدستہ ہمیشہ پھلتا پھولتا رہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت بحال کی، معاشی حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں، دنیا کے مالیاتی ادارے تعریف کررہے ہیں کہ پاکستانی معیشت بہتر ہوئی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز بھی پنجاب میں بہترین کام کررہی ہیں، وہ پنجاب میں نئے منصوبے لائیں اور ریکارڈ توڑے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک فوج اورایس آئی ایف کا معاشی بہتری میں اہم کردار ہے۔