چیف شماریات نے بریفنگ میں کہا کہ گذشتہ سال مارچ میں مہنگائی 20.7 فیصد کی نسبت اِس سال مارچ میں صرف 0.7 فیصد پر آگئی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے موجودہ رجحان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف شماریات نے مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کے بارے میں شرکا کو بریفنگ دی۔
چیف شماریات نے بریفنگ میں کہا کہ پچھلے سال مارچ میں 20.

7 فیصد کی سطح پر پہنچنے والی مہنگائی کی شرح اس سال مارچ میں صرف 0.7 فیصد تک آگئی۔دیہات میں مہنگائی کی شرح صفر فیصد رہی جبکہ شہروں میں 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ شہروں میں کور انفلیشن 8.2 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 10.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے طلب و رسد کو بہتر بنانے کے لئے مؤثر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔ تمام صوبائی حکومتوں کو پرائس مانیٹرنگ نظام کو بہتر بنانے کی بھی تاکید کی۔
عید الضحٰی سے قبل سپلائی چین مستحکم کرنے پر زور دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے متعلقہ وزارتوں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سال مارچ میں

پڑھیں:

اچھا برا وقت آتا رہتا ہے، موجودہ وقت اچھا نہیں: شوکت یوسفزئی

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اچھا برا وقت آتا رہتا ہے، موجودہ وقت اچھا نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کس قانون کے تحت بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں روکی جا رہی ہیں، نواز شریف جب جیل میں تھے تو کیا بلاول بھٹو ان سے ملاقات نہیں کرتے تھے؟ نواز شریف سے مشاورت کے لیے لوگ یہاں سے لندن جایا کرتے تھے۔

نواز شریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا بھی احتساب کیا جائے: شوکت یوسفزئی

تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا مطالبہ اچھا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، دیگر الزامات بھی ختم ہوجائیں گے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کو سزا ہوئی تو لوگوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ہماری ہار جیت عوام کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی :ای چالان وجرمانوں کا ازسرِنو جائزہ، وزیر داخلہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم
  • کراچی :ای چالان وجرمانوں کا ازسرِنو جائزہ،وزیر داخلہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم
  • ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.90 فیصد پر آگئی
  • ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی
  • اچھا برا وقت آتا رہتا ہے، موجودہ وقت اچھا نہیں: شوکت یوسفزئی
  • حیدرآباد: مہنگائی اوربے روزگاری میں پسی عوام کو زندہ دفن کرنے کیلیے انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی تجاوزات کے نام پر غریبوں کے جینے کا آخری سہارا بھی چھینا جارہاہے
  • سپیکر قومی اسمبلی کاپارلیمنٹ لاجز کا دورہ ، تعمیراتی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ
  •  ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت
  •  فیض حمید کے خلاف فیصلہ تاریخی اور غیر قانونی کام کرنے والوں کو پیغام ہے، بلاول
  • حیرت کی بات ہے کہ بھارت کی موجودہ حکمراں پارٹی "وندے ماترم" کی بات کر رہی ہے، کپل سبل