لاہور میں پولیس نے ایک ہی علاقے میں وارداتوں کی نصف سنچری کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ڈولفن پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور ایک ہی علاقہ میں  وارداتوں کی 50 ففٹی کرنے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے دوران تفتیش 52 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 52 وارداتیں کیں، ڈولفن اسکواڈ نے ملزم کو  انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

اعلامیے کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزم نے شدید مزاحمت بھی کی تاہم اہلکاروں کی حاضر دماغی کی وجہ سے وہ فرار ہونے میں ناکام رہا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم عمران قانونی کارروائی کیلئے تھانہ راوی روڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی ڈولفن شاہ میر کے مطابق ڈولفن سکواڈ، پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

دکی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع دُکی کے علاقے ڈبر میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ جھڑپ کے نتیجے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہونے کا شبہ ہے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں مزید ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • شہر قائد میں رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • ڈولفن اسکواڈ میں 1000 نئے کانسٹیبلز شامل کرنے کا فیصلہ
  • دکی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک