گرینڈ ہیلتھ الائنس میں شامل 40 تنظیموں نے ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
ڈاکٹرز رہنماوں کا کہنا ہے کہ ہم نے جناح اور جنرل ہسپتال کے آؤٹ ڈور سے ڈاکٹرز اور عملہ اور نرسوں کو وڈرا کر لیا ہے، دیکھتے ہیں حکومت آؤٹ ڈورز ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے بغیر کیسے چلاتی ہے۔ ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ پھر تو ہم یہ کہتے ہیں کہ حکومت سے حکومت نہیں چل رہی تو اس کو بھی آؤٹ سورس کر دیا جائے پورا صوبہ آؤٹ سورس کر دیا جائے اور ملک آؤٹ سورس کر دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مال روڈ پر فیصل چوک میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا جاری ہے۔ اس موقع پر الائنس میں شامل 40 تنظیموں نے ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند کر دیئے ہیں اور تمام تنظیموں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال اور جناح ہسپتال کے آؤٹ ڈور کا بائیکاٹ آج سے شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کیساتھ ساتھ اضلاع ڈویژن اور ڈسٹرکٹ لیول پر بھی سروسز کے بائیکاٹ کر دیا گیا ہے۔ فیصلے میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بھی شامل ہو گئی ہے۔ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب چودھری نے کہا کہ اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، کئی روز سے کھلے آسمان تلے پنجاب سے آئے ہوئے عورتیں، مرد اور بچے بیٹھے ہیں، مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ کسی نے پوچھا تک نہیں کہ کیا لینے آئے ہو اور اب سینہ زوری کرتے ہوئے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ 315 بنیادی مراکز صحت کو مریم نواز ہسپتال کا نام دے کر آؤٹ سورس کر رہا ہے اور پرائیویٹ مافیا کے حوالے کر رہا ہے، جو منظور نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جناح اور جنرل ہسپتال کے آؤٹ ڈور سے ڈاکٹرز اور عملہ اور نرسوں کو وڈرا کر لیا ہے، دیکھتے ہیں حکومت آؤٹ ڈورز ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے بغیر کیسے چلاتی ہے۔ ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ پھر تو ہم یہ کہتے ہیں کہ حکومت سے حکومت نہیں چل رہی تو اس کو بھی آؤٹ سورس کر دیا جائے پورا صوبہ آؤٹ سورس کر دیا جائے اور ملک آؤٹ سورس کر دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل سطح پر بھی ہسپتالوں کی آؤٹ ڈورز کا بائیکاٹ کر دیا گیا ہے، حکومت نہ مانی تو پورا پنجاب بند کر دیں گے، ہم غریب مریضوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے ساتھ آ کر بیٹھیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس ہسپتالوں کی پرائیویٹائزیشن کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ آج لاہور میں مال روڈ کے مرکزی دھرنے کے علاوہ بھی لاہور میں چار مختلف مقامات پر مظاہرے کئے گئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا ؤٹ سورس کر دیا جائے کے ا ؤٹ ڈور نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام، ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز صحت کارڈ میں شامل
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں ایک اور انقلابی قدم اٹھا لیا ہے، اور اب ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے تمام اخراجات صحت کارڈ کے تحت حکومت برداشت کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کوکلیئر امپلانٹ کے مہنگے علاج کا خرچ بھی حکومت خود اٹھائے گی۔
مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو بھی جلد صحت کارڈ پروگرام میں شامل کیا جائے گا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔بیرسٹر سیف نے بتایا کہ علاج، تحقیق اور صنعتی مقاصد کے لیے کینابیس (بھنگ) پلانٹ کے استعمال سے متعلق قواعد و ضوابط کی منظوری بھی دی گئی ہے، جو کہ طب و صنعت کے میدان میں جدت کا دروازہ کھول سکتی ہے۔
Post Views: 4