جس سرکاری ہسپتال میں ادویات نہ ہوئیں اسکے ذمہ دار ایم ایس ہونگے, عظمٰی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کے سروسز ہسپتال کے وزٹ کے دوران لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ کسی ایک مریض یا ان کے لواحقین نے طبی سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی۔ جس سرکاری ہسپتال میں ادویات موجود نہ ہوئیں اس کے ذمہ دار ایم ایس ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور تمام قسم کے ٹیسٹ مفت ہو رہے ہیں۔ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے سروسز ہسپتال کے وزٹ کے دوران لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ کسی ایک مریض یا ان کے لواحقین نے طبی سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی۔ جس سرکاری ہسپتال میں ادویات موجود نہ ہوئیں اس کے ذمہ دار ایم ایس ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا پیشہ بہت ذمہ دارانہ ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہے۔ صحت اور تعلیم کے شعبے مریم نواز کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز صوبے کے وسائل سے نئے ہسپتال بنا رہی ہیں اور ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کر رہی ہیں۔ بی ایچ یو کی ری ویمپنگ ہو رہی ہے، مریم نواز ہیلتھ کلینک کامیابی سے چل رہے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز مریم نواز ہیلتھ کلینک کو پوری ذمہ داری سے چلا رہے ہیں۔ مخالفین صحت اور تعلیم کے بجٹ سوشل میڈیا پروپیگنڈے اور اداروں کیخلاف مہم جوئی کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرکاری ہسپتال میں مریم نواز رہے ہیں نے کہا
پڑھیں:
مریم نواز کی گندم خریداری کیلئے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نظام کے فی الفور نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے وزیر خزانہ کی صدارت میں سٹیرنگ کمیٹی قائم کردی، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم خریداری کے لیے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نظام کے فی الفور نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے وزیر خزانہ کی صدارت میں سٹیرنگ کمیٹی قائم کردی، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی منظوری سے معاملہ ہنگامی بنیادوں پر کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔