کچھ امیدیں زندہ رکھنا چاہتا ہوں شاید ایک موقع اور مل جائے، سرفراز احمد
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر سرفراز احمد نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
مقامی اسپورٹس آؤٹ لیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
انہوں نے آخری بار دسمبر 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
سرفراز نے واضح کیا کہ انہوں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا اور وہ یہ قدم صرف اس وقت اٹھائیں گے جب وہ ذاتی طور پر محسوس کریں گے کہ وقت صحیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیشہ ور کرکٹر کے لیے کھیل سے دور رہنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ جب کسی نے ساری زندگی کرکٹ کھیلی ہے تو ظاہر ہے کہ اس کھیل سے دور رہنے میں تکلیف ہوتی ہے، ایک وقت ایسا آتا ہے جب ہر کھلاڑی کو دور ہونا پڑتا ہے لیکن میں جو بھی میچ ملتا ہے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں۔
انہوں پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ میں نظر انداز کیے جانے کے باوجود کہا کہ پروفیشنل کرکٹ میں واپسی کی امید نہیں چھوڑی، میں ابھی بھی کچھ امیدیں زندہ رکھتا چاہتا ہوں کہ شاید مجھے ایک اور موقع مل جائے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے لیکن اس کا بنیادی مقصد کسی بھی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ جو بھی کرکٹ کھیلوں اس میں اچھی کارکردگی دکھاؤں اور اپنا 100 فیصد حصہ دوں۔
مزیدپڑھیں:نور زمان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سابق کپتان نے کہا کہ
پڑھیں:
ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کیے، سرفراز بگٹی
لاہور:وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کیے۔
لاہور میں سیمینار سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ لڑائی ریاست نے نہیں، انہوں نے شروع کی تھی، دہشت گرد ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنا ہے، نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دے رہے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کئے، جتنا چاہیں احتجاج کریں، سڑک بند نہ کریں۔
Post Views: 1