صہیونی جارحیت کیخلاف فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پرفرض ہے، فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
صہیونی جارحیت کیخلاف فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پرفرض ہے، فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی حکومت پھٹی ہوئی قمیض کی طرح عجیب ہے، پی ڈی ایم کی حکومت ہے اور اس کا صدر (میں)اپوزیشن میں ہوں۔اسلام آباد میں منعقدہ فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کے عنوان سے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ سوال ہوتا ہے کہ اگر ہم ڈٹ گئے اور فلسطینیوں کا ساتھ دیا تو پاکستان کی معیشت کیسے چلے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایسی معیشت پر میں لعنت بھیجتا ہوں جو یہودیوں کے رحم و کرم پر چلے۔ 1400 سال پہلے جب مشرکین کے مکہ میں داخلے پر پابندی لگائی تو اس وقت مشرکین تجارت کرتے اور پیسے والے تھے مگر اللہ نے آیات اتاریں اور کہا کہ گھبرا یا پریشان نہ ہو، پھر دنیا نے دیکھا کہ اسلام کا غلبہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایک طبقہ براہ راست مجھ سے گفتگو میں معیشت چلانے کا طریقہ بتاچکا ہے۔ ٹی وی پر یہ لوگ فلسفے جھاڑتے تھے، پھر ہم نے سینیمار کیے اور کراچی میں ملین مارچ کیا جس کے بعد ان کے منہ ایسے بند ہوئے کہ دوبارہ کھل نہیں سکتے۔فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے ملک کی حکومت عجیب اور پھٹی ہوئی قمیض کی طرح ہے، پی ڈی ایم حکومت کررہی ہے اور صدر اپوزیشن میں ہے، بجائے اس کے وہ صدر کی مانیں معلوم نہیں کس کی مان رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں قیام پاکستان کے مقصد کو سمجھنا چاہیے، اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی ریاست پاکستان کو مسلمانوں کی جنگ لڑنی ہے، اگر پاکستان جنگ نہیں کرتا تو قیام پاکستان کی نفی ہے، مسلم لیگ قائد اعظم کے موقف کو جھٹلا رہی ہے۔فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے معاملے پر حکومت واضح مقف اپنائے، اس میں ڈرنا کیسا، فلسفی کہتے ہیں مولوی بات کرتے ہیں اور انہیں دنیا کے حالات کا نہیں معلوم، پھر کہتا ہوں کہ یہ مکہ میں بھی ہوا، قرآن میں اللہ کا حکم بھی موجود ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اللہ کا حکم مانتے ہوئے خطے میں غیر مسلموں کا داخلہ بند کردو، پاکستان کو پاکستان خود بنانا ہوگا۔ ملک کے وسائل کو پاکستان کیلئے استعمال کرو، اپنے وسائل پاکستان کیلئے استعمال کرو اپنے وسائل کو ہم نے استعمال نہیں کیا اور ساری زندگی ہم نے بھیک مانگی اور قرضے مانگ کر گزارا کیا۔انہوں نے کہا کہ تمہارا دماغ اور دل اندر سے غلامانہ ہے اور تم کل بھی غلامی کررہے تھے آج غلامی ہی کررہے ہو، مشرف نے آرمی چیف ہوتے ہوئے مجھے کہا تھا کہ مان لو ہم امریکا کے غلم ہیں جس پر میں نے جواب دیا کہ غلامی ماننے اور قبول کرنے میں فرق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غلامی پر سرجھکانے والا اور غلامی پر ڈٹ جانے والے میں فرق ہے۔سربراہ جے یو آئی نے 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد کے نام سے ملین مارچ کا اعلان کیا اور قوم ، مذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ جمعے کے بعد اسرائیلی مظالم و فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی سطح پر مظاہرے کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے جلسے میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، نہ ہی خود سکون سے بیٹھیں گے نہ ہی آپ کو بیٹھنے دیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے پاکستان کی
پڑھیں:
26اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان
26اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 26 اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی۔وفاقی دارالحکومت میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے بچوں کو کاٹ کر رکھ دیا گیا، حکمران سوئے ہوئے ہیں، لیکن امت جاگ رہی ہے، ہم کسی بندوق اور گولی سے نہیں ڈرتے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان سے اسرائیل گئے اور وعدے وعید کرکے آئے ہیں، اسرائیل کے ساتھ بڑھو گے تو سب کچھ برباد ہو جائے گا، امریکہ کے آگے جھکو گے تو سب ختم ہو جائے گا، فلسطین کا مقدمہ لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے ساتھ اپوزیشن بھی کوئی کام نہیں، مسلم حکمران غیر مسلموں سے غیرت کھائیں، غزہ کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا گیا، حکمرانوں سے کہتا ہوں اٹھو اور اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرو، اختلافات کے باوجود کشمیر اور فلسطین کے لیے ایک ہو جا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ فلسطین سے ہمارا تعلق ایمان اور عقیدے کا ہے، ہم چاہتے ہیں پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے،یہ غزہ طوفان مارچ ہے نیتھن یاہو کہتے ہیں ہمارا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جو موت سے پیار کرتے ہیں، موت سے پیار کرنے والوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، فلسطین میں 48 گھنٹوں میں 50لاشیں دفن ہوتی ہیں، غزہ کی کامیابی دنیا بھر کے مظلوموں کی کامیابی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس غزہ کے جنگ نے دنیا کو تقسیم کیا آج کا مارچ طوفان الاقصی کا تسلسل ہے کیلی فورنیا کے پارلیمان پر وہاں کے نمائندوں نے فلسطین کا جھنڈا لگایا، سپین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ جولائی تک ہم فلسطین کو آزاد ریاست دیکھ رہے ہیں، میں حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اپ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ 26 اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے، ہم اعلان کریں تو کوئی کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکا،علما کرام نے فتوی دیا ہے کہ جہاد کیلئے جائے اگر آج کے ملین مارچ سے حکمران نہیں جاگے تو کچھ اور کرنا ہوگا کچھ اور کیا کرنا ہے، مذمت اور بد دعائیں عام لوگوں کا کام ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرباکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال جماعت اسلامی کا ریڈزون کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرے کا اعلان چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک اسلام آباد سفارتی سرگرمیوں کا مرکز، روانڈا اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کے دورےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم