منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت کے ساتھ مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا جب کہ  انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو ایف آئی اے حکام پیش ہوئے، ایف آئی اے حکام نے عدالت سے منی لانڈرنگ کیس میں ارمغان سے تفتیش کے لیے فیزیکل ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے حکام کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا کہا اور ہدایت کی وہاں این او سی لیں اس کے بعد ریمانڈ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ایف آئی اے حکام انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور درخواست دی کہ ملزم ارمغان سے تفتیش کے لیے متعلقہ عدالت این او سی دے تاکہ اس کا ریمانڈ لیا جائے۔

ایف آئی اے حکام نے درخواست میں کہا کہ ارمغان کیخلاف سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں، متعلقہ عدالت کی جانب سے ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل میں ہے، ملزم ارمغان سے بین الاقوامی فراڈ کی معلومات حاصل کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 154 ملین کا پتا لگا ہے، اس رقم سے مہنگی ترین گاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان کی خرید و فروخت ہوئی، خرید و فروخت ملزم کے اسوسی ایٹ افنان اشرف کے ذریعے کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ارمغان نے 2018 میں غیر قانونی کال سینٹر بنایا تھا، کال سینٹر قائم کیا تھا جس میں 25 کالنگ آپریٹر کام کرتے تھے، یہ ایجنٹ امریکا میں لوگوں سے فراڈ کرکے ماہانہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اس رقم کو اے آئی ڈی اے کمیونیکیشن پرائیوٹ لمیٹڈ جو امریکی بیسڈ کمپنی تھی اس میں منتقل کیا جاتا تھا، یہ کمپنی ارمغان اور کامران قریشی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، اسی کمپنی کے منی لانڈرگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

درخواست میں کرپٹو کرنی کا بھی ذکر کیا گیا، ملزم نے مہنگی ترین گاڑیاں خریدیں اور کرپٹو کرنسی سے اس کی رقم ادا کی گئی۔

عدالت سے استدعا ہے کہ این او سی دی جائے، عدالت نے 4 مقدمات میں این او سی جاری کردی، ایف آئی اے حکام یہ این او سی کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹرٹ ساؤتھ نمبر 9 شہزاد خواجہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے حکام نے ارمغان کے خلاف زیر سماعت مقدمے میں ایم او سی طلب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی عدالت اس حوالے سے اجازت دے چکی ہے جس پر مقامی عدالت نے بھی اجازت دیدی۔

ایف آئی اے حکام عدالتوں سے ایم او سی لے کر منتظم عدالت کے روبرو پیش ہوئے، اسی دوران جیل حکام نے ملزم ارمغان کو پیش کیا۔

ایف آئی اے حکام نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ملزم ارمغان کے فیزیکل ریمانڈ کی استدعا کی اور متعلقہ عدالتوں سے حاصل کی گئیں این او سیز بھی پیش کیں جس پر منتظم عدالت نے ایف آئی اے کی فیزیکل ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم ارمغان کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف آئی اے حکام نے متعلقہ عدالت منی لانڈرنگ منتظم عدالت عدالت نے پیش ہوئے

پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء) شمالی وزیر ستان انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث رزمک، میرم شاہ اور میرعلی میں اتوارکو کرفیو نافذ کردیا گیا۔ضلعی حکام کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک میران شاہ سے بنوں تک، کوٹ پل سے ڈنکین تک اور میلوگئی پل تک کرفیو نافذ رہے گا۔

(جاری ہے)

حکام نے کہا،کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کرفیو لگانا ضروری تھا، یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔انتظامیہ نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔سکیورٹی اداروں کی طرف سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، دوسری جانب مقامی افراد نے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بین المذاہب ہم آہنگی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • ملزم ارمغان کی ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
  • وقت پر منگنی کا سوٹ کیوں تیار نہیں کیا، شہری نے دکاندار پر مقدمہ کردیا
  • غیرملکی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ کیس: 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم