کورنگی میں ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق شہری سپرد خاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کراچی:کورنگی میں تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق شہری کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، متوفی سیکیورٹی ادارے کا ریٹائرڈ اہل کار اور دواساز کمپنی میں سیکیورٹی آفیسر تھا، گھر کا واحد کفیل اور تین بچوں کا باپ تھا۔ بدھ کو کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 41 سالہ محمد عدنان خان موقع پرجاں بحق ہوگیا تھا۔محمد عدنان کی نماز جنازہ بعد مغرب سرجانی فیضان مدینہ مسجد میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں متوفی کے اہل خانہ عزیز و اقارب اورعلاقہ مکین بڑی تعداد شریک ہوئے۔ بعدازاں متوفی محمد عدنان کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔متوفی سیکیورٹی ادارے کا ریٹائرڈ اہلکار اور دوا ساز کمپنی میں سیکیورٹی آفیسرتھا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خانیوال، بس اور ٹریلر کی ٹکر، بس ہوسٹس جاں بحق
خانیوال کے قریب موٹروے ایم 4 پر بس اور ٹریلر کی ٹکر سے بس ہوسٹس جاں بحق، 4 مسافر زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا، بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی۔
بہاولپور میں حاصل پور چشتیاں روڈ پر ٹریلر کی ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا۔
کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق،9 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب پنجاب میں دھند کے ڈیرے موجود ہیں، موٹروے ایم 5، ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
موٹروے پولیس نے ویک اینڈ پر سفر کرنیوالوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے