گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کچھ نہ کچھ ایسا ہورہا ہے .جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملائیشیا کے قونصل جنرل  کے ہمراہ 7 رکنی وفد نے ملاقات کی. وفد میں ایئر ایشیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شامل تھے۔

 اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک ملائیشیا دوطرفہ تعلقات وقت گزرنے کیساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں.

ایئر ایشیاءکے آپریشن سے دوطرفہ تجارت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آرمی چیف کومبارک باد دینا چاہتا ہوں کہ اگر ائیر ایشیا یا ملیشین حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہے تو اس کی بڑی وجہ سپہ سالار عاصم منیر کا معیشت کی حفاظت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نئی نئی خوشخبریاں مل رہی ہیں. آرمی چیف کا ذکر کیوں نہ کروں. جس نے میرے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا. اس ملک میں ون ونڈو ایس آئی ایف سی کا نفاذ کرکے بیرونی سرمایہ کاری لے کرآئے۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری آرہی ہو اور سرحد کی حفاظت ہورہی ہو تو مجھ سمیت پوری قوم اپنے آرمی چیف سمیت پوری افواج کو سلام کرےگی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی پورے پاکستان کی معیشت کا حب ہے .لیکن کچھ عناصر جو پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتے وہ حالات خراب کرتے ہیں، ابھی رات ہی کا واقعہ ہے کراچی میں ڈمپرز کو جلایا گیا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کچھ نہ کچھ ایسا ہورہا ہے. جس سے پاکستان کو نقصان ہو. ہم نے دہشت گردی کا جواب پاکستان کی معیشت کو بہتر کرکے دینا ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ترقی کیلئے تمام اختلافات بھلا کر ایک ساتھ اٹھنا ہو گا. کراچی شہر لاوارث نہیں ہے میں یہاں کا گورنر ہوں.اس شہر کو لاوراث نہیں چھوڑیں گے. ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سب کو کرنا چاہیے. لیکن لاشوں پر سیاست نہیں ہونے دیں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سندھ کامران ٹیسوری پاکستان کی گورنر سندھ سندھ کا نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ

فائل فوٹو

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل پانچ روزہ دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

پانچ روزہ دورے میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے سینیٹ پیٹرزبرگ کے گورنر الیگزینڈر بگلوف Beglov سے ملاقات کی جنہوں نے تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا، اس موقع پر سفیر پاکستان جمالی محمد خالد بھی موجود تھے۔ 

گورنر بلوچستان نے تعلیمی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر مائننگ یونیورسٹی اور بالٹک اسٹیٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی سمیت سینیٹ پیٹرز برگ کی سرفہرست بارہ جامعات نے پاکستانی کالجز کے ساتھ روابط قائم کرنے سے متعلق گورنر بلوچستان کو تجاویز پیش کیں۔

گورنر نے پاکستان اور روس کے کاروباری افراد کے ساتھ ظہرانے پر بھی ملاقات کی جس میں پانی صاف کرنے اور کچرے کو ری سائیکل کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • معیشت، ڈرائیونگ فورس جو پاک افغان تعلقات بہتر کر رہی ہے
  • گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ
  • اسحاق ڈار کا دورہ کابل
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
  • کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف: کامران ٹیسوری کی روضہ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر حاضری
  • اسحاق ڈارکے دورہ کابل میں اعلانات حوصلہ افزا
  •  معیشت بہتر‘ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں سٹرکچرل ریفارمز کی جارہی ہیں:جام کمال