لاہور میں شدید گرمی ، ویسٹ انڈیز کی کپتان کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جانا پڑا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)(محمد شکیل خان )آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں لاہور کی شدید گرمی غیرملکی کھلاڑیوں کا امتحان لینے لگی۔ ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لےجایا گیا۔
آج کھیلے جانے والے میچز میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز ڈی ہائیڈریٹشن کا شکار ہوگئیں۔
ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ہیلی میتھیوز کو گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ ہیلی میتھیوز کو دو بار گراؤنڈ کے اندر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے طبی امداد دی۔ تاہم درد کی شدت کی وجہ سے ہیلی میتھیوز کو گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔
ویسٹ انڈیز کی 8 وکٹیں گرنے کے بعد ہیلی میتھیوز دوبارہ بیٹنگ کرنے آئیں۔ بیٹنگ کے دوران ہیلی میتھیوز کو بدستور مشکلات کا سامنارہا۔ 99 رنز پر بیٹنگ کرتی ہیلی میتھیوز کو ریسکیو اہلکار اسٹریچر پر ایک بار پھر باہر لے گئے تاہم 9 وکٹیں گرنے کے بعد ہیلی میتھیوز نے ہمت نہیں ہاری اور ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کو جتانے کے لیے میدان میں آگئیں اور آخر تک ڈٹی رہیں۔
درد کے باجود میتھیوز نے سنچری مکمل کی۔ 114 رنز بنانے کے بعد دوسرے اینڈ پر ایلین آؤٹ ہو گئیں یوں ویسٹ انڈیز کو 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہیلی میتھیوز نے تین گھنٹے اور 25 منٹ تک بیٹنگ کی جبکہ باؤلنگ میں بھی ہیلی میتھیوز نے 4 وکٹیں لیں۔
پاکستان کے خلاف میچ میں بھی آئر لینڈ کی کھلاڑی گرمی سے نبردآزما نظر آئیں۔ آئرلینڈ کی گیبی لوئس گرمی کی وجہ سے دو مرتبہ کریمپس کا شکار ہوئیں۔ گیبی لوئس نے گراؤنڈ میں ٹریٹمنٹ کے بعد بیٹنگ جاری رکھی۔
مزیدپڑھیں:مرغی کا گوشت مہنگا،فی کلو کتنے کا ہو گیا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز کی میتھیوز نے سے باہر کے بعد
پڑھیں:
پنجاب میں کہیں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں، گرمی میں مزید اضافے کا امکان
لاہور:پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج کا دن ملا جلا موسم لے کر آیا ہے۔ کہیں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں اور کہیں بادل بغیر برسے گزر جائیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافے کے امکانات ہیں۔
گجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن میں آج بارش ہونے کا امکان ہے جب کہ جنوبی پنجاب اور لاہور ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں بارش کے امکانات نسبتاً کم ہیں۔
جن اضلاع میں بارش ہوگی، وہاں گرمی کی شدت کچھ کم محسوس کی جائے گی، تاہم مجموعی طور پر درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا موجودہ سسٹم آج پاکستان سے نکل جائے گا۔
لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔