Daily Mumtaz:
2025-04-22@11:09:51 GMT

دنیا ایک صدی میں تیز تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چینی صدر

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

دنیا ایک صدی میں تیز تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چینی صدر

 

بیجنگ : لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی کمیونٹی (سی ای ایل اے سی) کا 9 واں سربراہی اجلاس ہونڈوراس میں منعقد ہوا۔

جمعرات کے روز چینی  صدر شی جن پھنگ نے سربراہی اجلاس کو مبارکباد کا خط بھیجا۔

اپنے تہنیتی پیغام میں  شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ایسے وقت میں جب دنیا ایک صدی میں تیز تبدیلیوں سے گزر رہی ہے ، سی ای ایل اے سی آزادی اور خود انحصاری پر عمل پیرا رہتے ہوئے  اتحاد اور اپنی اصلاح کو مضبوط بناتی ہے اور علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے ، ترقیاتی تعاون  اور علاقائی انضمام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین ،لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کے درمیان تعلقات بین الاقوامی تبدیلیوں کے امتحانات پر پورا اترے ہیں اور مساوات، باہمی فائدے، جدت طرازی، کھلے پن اور عوامی فلاح و بہبود کے فروغ  کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئے ہیں۔ چین، چین- لاطینی امریکہ کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئی پیش رفت کو فروغ دینے کے لئے خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس سال چین بیجنگ میں چائنا لاطینی امریکہ فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس کا اہتمام کرے گا اور سی ایل اے سی کے رکن ممالک کا  فورم میں شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ مشترکہ طور پر  عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے  اپنی دانشمندی اور طاقت  فراہم کی جائے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بڑی شکست ہوگی: نیتن یاہو

غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بڑی شکست ہوگی: نیتن یاہو WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز

تل ابیب: سرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بڑی شکست ہوگی۔

ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم اس جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کر دیں، جب تک تمام مغویوں کو واپس نہ لے آئیں، جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے مطالبات کے سامنے جھک گئے تو ہم غزہ میں دوبارہ جنگ نہیں کر سکیں گے، غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بہت بڑی شکست ہوگی، حماس تو جنگ کے خاتمے اور اپنی حکومت کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کر رہی ہے، حماس اسرائیل کے مکمل انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو کا بھی مطالبہ کرتی ہے، تعمیر نو کی وجہ سے اتنی بڑی امدادی آئے گی کہ وہ دوبارہ مسلح ہو پائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایسی شرائط پر جنگ کا خاتمہ پیغام دے گا کہ اغواء کاری کے ذریعے اسرائیل کو جھکایا جا سکتا ہے، یہ یقینی بنانا بھی ہے کہ غزہ پٹی اسرائیل کیلئے مزید خطرہ نہیں بنے گی، حماس کی شرائط پر جنگ ختم کرنے کا کہنے والے اسرائیلی دانشور حماس کا پروپیگنڈا دہرا رہے ہیں۔

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کیلئے پُرعزم ہوں، اپنے اس عزم سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
  • سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، قیصر احمد شیخ
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ
  • ٹرمپ انتظامیہ چین سے تجارتی تعلقات محدود کرنے کے لیے مختلف ممالک پر دباﺅ ڈال رہی ہے.بیجنگ کا الزام
  • چین، دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن کا انعقاد
  • محمد یونس کا ڈھاکہ اور بیجنگ کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بڑی شکست ہوگی: نیتن یاہو
  • پاکستان اور افغانستان کا روابط برقرار رکھنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
  • مارکیٹ میں نئی تبدیلیوں کیلئے خود کو تیار رکھیں؛ احسن اقبال