سینیئر صحافی سرور منیر راوٴ کی تصنیف ’’مدینہ منورہ تاریخ کے آئینے میں‘‘ شائع
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
نیشنل بک فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام ممتاز دانشور، ادیب اور سینیئر صحافی سرور منیر راوٴ کی تصنیف ’’مدینہ منورہ تاریخ کے آئینے میں‘‘ شائع ہوگئی۔
مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن ڈاکٹر کامران جہانگیر کا کہنا ہے کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن سے شائع ہونے والی کتاب ’’مدینہ منورہ تاریخ کے آئینے میں‘‘ اپنی نوعیت کی ایک منفرد کتاب ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ممتاز دانشور ادیب اور سینیئر صحافی سرور منیر راوٴ (تمغہ امتیاز) کی نئی تصنیف ’’مدینہ منورہ تاریخ کے آئینے میں‘‘ شائع ہو کر منظر عام پر آچکی ہے۔ یہ کتاب مستند تاریخی حوالوں، نایاب معلومات اور رنگین نقشہ جات سے مزین 496 صفحات پر مشتمل ہے۔
اس کتاب میں مدینہ منورہ کی تاریخ کو تحقیقی، تجزیاتی اور دینی تناظر میں انتہائی سادہ اسلوب سے تحریر کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی اشاعت سے پہلے سرور منیر راوٴ کی دو معروف کتب ’’میں نے بغداد جلتے دیکھا‘‘ اور ’’عراق وار‘‘ بھی نیشنل بک فاوٴنڈیشن سے شائع ہو چکی ہیں، جو اپنے وقت کی نہایت مقبول اور معلوماتی کتب ثابت ہوئیں۔
نیشنل بک فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران جہانگیر نے اس کتاب کی اشاعت کے حوالے سے بتایا کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن سے شائع ہونے والی کتاب ’’مدینہ منورہ تاریخ کے آئینے میں‘‘ اپنی نوعیت کی ایک منفرد کتاب ہے۔
نیشنل بک فاؤنڈیشن جہاں علمی ادبی، سائنسی، مذہبی، تخلیقی، تہذیبی، تحقیقی، مفید اور معلوماتی کتب شائع کر رہا ہے وہیں نیشنل بک فاؤنڈیشن سے وابستہ ان شخصیات کی خدمات، ان کی تخلیقات اور تصانیف عوام کے سامنے لانے میں مصروف عمل ہے جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کام کیا ہے۔
فاؤنڈیشن کا مشن صرف کتابوں کی اشاعت نہیں بلکہ مطالعے کے کلچر کو فروغ دینا ہے اور ہر خاص وعام تک کتاب کی رسائی کو ممکن بناتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مدینہ منورہ تاریخ کے آئینے میں نیشنل بک فاؤنڈیشن سرور منیر راوٴ
پڑھیں:
ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ، ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
سٹی 42 : ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے، ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے، اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے چاروں صوبوں میں ایدھی ائیر ایمبولینس سروس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔