بھارتی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک کرکٹ میچ کی ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم کی بجلی چلی گئی۔

کچھ بھارتی صارفین نے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بجلی چلی گئی، اور اس کے ساتھ ہی پاکستان پر کشمیر کے حوالے سے بھی طنز کیا گیا۔

لیکن کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں اس طویل بجلی لوڈشیڈنگ کی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ نیز یہ واقعہ پاکستان میں نہیں، بلکہ نیوزی لینڈ میں پیش آیا تھا!

فیکٹ چیک کی ٹیم نے جب اس دعوے کی تحقیق کی تو پتا چلا کہ یہ ویڈیو دراصل 5 اپریل 2025 کو نیوزی لینڈ کے بے اوول اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کی ہے، جہاں پاکستانی بیٹنگ کے 39 ویں اوور میں اچانک بجلی کا نظام فیل ہوگیا، جس کی وجہ سے فلوڈ لائٹس بند ہوگئیں۔

یہ واقعے کا پاکستان کی بجلی کی سپلائی سے بالکل بھی تعلق نہیں تھا، لیکن سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے اسے غلط طریقے سے پیش کرکے اپنا مقصد پورا کرنے کی کوشش کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کے مختلف ذرائع ابلاغ کے سوشل میڈیا پیج پر بھی یہ ویڈیو اصل حقائق کے ساتھ شیئر کی گئی ہے، جس میں واضح کیا گیا کہ یہ منظر نیوزی لینڈ کے اسٹیڈیم کا ہے۔ لیکن کچھ صارفین نے اسے جان بوجھ کر پاکستان سے جوڑ دیا تاکہ مذاق اڑایا جاسکے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کے اسٹیڈیم میں سوشل میڈیا

پڑھیں:

پاکستان کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دہشتگردانہ کونٹینٹ روکنے کے لیے حتمی وارننگ

پاکستان نے بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کو سخت وارننگ جاری کی ہے کہ وہ ملکی قوانین کی پابندی کریں اور دہشتگردنہ مواد کو روکنے کے لیے فعال اقدامات کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف برازیل کی طرح کارروائی کی جا سکتی ہے جو گزشتہ سال ’ایکس‘ کے خلاف کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا نابالغ بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وزیر مملکت برائے قانون و انصاف عقیل ملک نے کہا کہ حکومت نے ایکس، میٹا، فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ٹیلیگرام سمیت تمام پلیٹ فارمز کے ساتھ اپنے تحفظات کا باقاعدہ اظہار کیا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ یہ ہماری آخری وارننگ ہے۔ ان کمپنیوں کو پاکستانی قوانین پر عمل کرنا ہوگا، پاکستان میں دفاتر قائم کرنے ہوں گے، اور اے آئی اور الگورتھم کے آلات کے ذریعے دہشتگردانہ سرگرمیوں سے متعلق اکاؤنٹس کی نشاندہی کرنی ہوگی۔

حکام نے بتایا کہ متعدد اکاؤنٹس ایسے ہیں جو علاقائی دہشتگرد نیٹ ورکس سے منسلک ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اکاؤنٹس ایسے تنظیموں سے منسلک ہیں جنہیں پہلے ہی امریکا اور اقوام متحدہ نے ممنوع قرار دیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرحد پار آن لائن سرگرمیاں شدت پسندی اور سیکیورٹی خطرات میں اضافہ کر رہی ہیں۔

برازیل کی مثال

پاکستان نے برازیل کا حوالہ دیا، جہاں گزشتہ سال جون میں سپریم کورٹ نے ایکس تک رسائی بلاک کر دی تھی کیونکہ اس نے 2022 کے صدارتی انتخابات کے دوران غلط معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس کو بند نہیں کیا تھا۔’ایکس‘ نے بعد میں 5.1 ملین ڈالر جرمانہ ادا کیا اور ایک مقامی نمائندہ مقرر کیا، جس کے بعد رسائی بحال ہوئی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے متعدد بار اپنی تشویش کا اظہار کیا، جن میں 24 جولائی کو پلیٹ فارمز کو تفصیلی بریفنگ دینا بھی شامل ہے، لیکن جوابات ’ناکافی‘ رہے۔

انہوں نے ’ایکس‘ کو سب سے کم تعاون کرنے والا اور ٹک ٹاک اور ٹیلیگرام کو سب سے زیادہ تعاون کرنے والا قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا کے ذریعے پنجاب میں ’را‘ کے نیٹ ورک کا سراغ، 12 دہشتگرد گرفتار

حکام نے کہا کہ پلیٹ فارمز کو دہشتگردی سے منسلک اکاؤنٹس کے آئی پی ایڈریسز فراہم کرنے، اور مرر اکاؤنٹس کی تخلیق روکنے کے لیے جدید فلٹرز استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

عقیل ملک نے کہا کہ یہ معاملہ کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ان ممالک کی حکومتوں کے ساتھ بھی اٹھایا گیا ہے جہاں یہ پلیٹ فارمز قائم ہیں۔

عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور عالمی دہشتگردی کی قیمت ادا کر رہا ہے۔ دنیا کو اس جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کمپنیاں تعاون میں ناکام رہیں تو حکومت غیر تعاون کرنے والے پلیٹ فارمز کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایکس برازیل پاکستان دہشتگردی سوشل میڈیا طلال چوہدری عقیل ملک

متعلقہ مضامین

  • لیاری کیخلاف بھارتی پروپیگنڈے کا جواب، پاکستان میں’میرا لیاری’ کے نام سے فلم تیار
  • روس کا یوکرین کی 2 بندرگاہوں پر حملہ‘ نیوکلیئر پاور پلانٹ بچ گیا
  • یوکرین کا زیپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ ایک اور بڑے حادثے سے محفوظ رہا
  • پاکستان کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دہشتگردانہ کونٹینٹ روکنے کے لیے حتمی وارننگ
  • آدھی آستین والی شلوار قمیض؟ رنویر سنگھ کے لُک پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ
  • نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
  • حکومت نے ایکس پر دوبارہ پابندی لگانے کا عندیہ دےدیا
  •  اووربلنگ کی مد میں بجلی صارفین سے 8 ارب سے زاید رقم بٹورنے کا انکشاف
  • فن لینڈ : 3لڑکوں نے فٹ بال اسٹیڈیم کو آگ لگا دی
  • اووربلنگ، بجلی صارفین سے 8 ارب سے زائد رقم بٹورنے کا انکشاف