وزیرِ اعلیٰ لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیا کو دکھانا چاہتی ہیں: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیا کو دیکھانا چاہتی ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ لاہور 2027ء کے لیے اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن کا سیاحتی کیپٹل نامزد کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم ای سی او کا وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ کرے گا، دورے میں لاہور کو باضابطہ طور پر ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘ نامزد کرنے کا اعلان ہو گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کو اس کے بھر پور تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کے پس منظر میں یہ اعزاز دیا جا رہا ہے اور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی دعوت پر اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن کے سفیر لاہور آ رہے ہیں۔
سینئر وزیر نے کہا ہے کہ لاہور کا بطور ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘ نامزد ہونا ملک اور صوبے میں عالمی سیاحت کے فروغ کا باعث ہو گا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب
پڑھیں:
لاہور: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کو آل پاکستان چیمبر ز کانفرنس کے موقع پر سوونیئر پیش کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-32