چین میں مرکزی سی پی آئی میں سال بہ سال 0.5 فیصد کا  اضافہ  WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :  چین کے  قومی  محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں کنزیومر پرائس انڈیکس سی پی آئی ماہانہ بنیادوں پر 0.4 فیصد  اور سال بہ سال 0.1 فیصد کم ہوا۔ یہ کمی  فروری کے مقابلے میں 0.

6 فیصد پوائنٹس  کم ہے۔جبکہ خوراک اور توانائی کی قیمتوں کو شامل نہ کئے جانے والے مرکزی سی پی آئی  میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو فروری میں گراوٹ سے سال بہ سال 0.5 فیصد اضافے میں تبدیل ہو گیا۔

ان میں سے سروس  کی قیمتوں میں فروری میں کمی سے  سال بہ سال0.3 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے  پرائس مانیٹرنگ سینٹر نے کہا کہ کھپت کو فروغ دینے کی پالیسیوں کی بدولت چین میں اہم مصنوعات کی فروخت میں تیزی پیداہوئی ہے۔ گاڑیوں اور گھریلو برقی سازو سامان کی قیمتوں میں کمی بھی پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  تانبے اور ایلومینیم جیسے نان فیرس دھاتوں کی کان کنی، پگھلنے اور رولنگ پروسیسنگ کی صنعتوں میں مصنوعات کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں سال بہ سال نمایاں اضافہ ہوا ہے  جبکہ  ثقافتی ، کھیلوں اور تفریحی سامان مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں مصنوعات کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں بھی سال بہ سال اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی

محمد حسن: گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد حیدرآباد میں نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔100 گرام چپاتی کی قیمت 10 روپے جبکہ120 گرام  تندوری نان کی قیمت 15 روپے مقرر کر دی گئی.

180 گرام تندوری نان کی قیمت 24 روپے مقرری کی گئی ہے،نوٹیفکیشن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔


 
 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ارتھ ڈے (Earth Day) پر پیغام

متعلقہ مضامین

  • سندھ اور پنجاب میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
  • چین کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں 14.6 فیصد اضافہ
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟
  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • سپریم کورٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں،جوڈیشل کمیشن کا ججز سنیارٹی کیس میں جواب