لاہور ایئرپورٹ پرجعلی ویزوں اور دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی میں جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش کرنے والے 5 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت ساجد علی، جواد احمد، تحسین علی، اویس خان اور فاروق احمد کے نام سے ہوئی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کا تعلق مردان، نوشہرہ، صوابی اور ننکانہ صاحب سے ہے۔ ملزمان لاہور سے ازبکستان جا رہے تھے۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ ملزمان کے پاکستانی پاسپورٹس پر ازبکستان کے جعلی ویزے لگے تھے۔ ملزمان نے جعلی ویزے عثمان، شاہد اور ایوب نامی ایجنٹس سے بھاری رقوم پر حاصل کیے۔ مذکورہ ایجنٹس نے مسافروں سے مجموعی طور پر 29 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔  

مزید پڑھیں: کراچی ائیرپورٹ: گداگری، دھوکا دہی اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف  کریک ڈاون کیا جا رہا ہے۔ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرنے والے

پڑھیں:

اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے نام کی ویڈیو بنائی تھی۔

ملزم نے مزار قائد کے باہر بھی ویڈیو بنا کر پھیلائی تھی، خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا، تعلق خوارجی گروپ سے ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوشش کر رہے ہیں کہ رہ جانے والے عازمین کے لیے سعودی حکومت سے رعایت حاصل کریں، سردار محمد یوسف
  • فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں، فساد برپا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عظمیٰ بخاری
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
  • نادرا کی جانب سے جعلساز عناصر کیخلاف اہم اقدامات شروع
  • پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر آج روانہ ہو گی
  • اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی
  • لاہور میں نامعلوم ملزمان کی تیزاب گردی،دوافراد زخمی
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • لاہور،اقدامِ قتل کے مقدمے میں 8 ملزمان بری