کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان مقرر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو نائب کپتان مقرر کردیا۔
فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں حسن علی نائب کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
گزشتہ سیزن میں فاسٹ بولر نے 14 وکٹیں حاصل کرکے فرنچائز کے کامیاب ترین بولر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار
اس موقع پر فرنچائز کے اونر سلمان اقبال نے کہا کہ حسن علی میں وہ جذبہ ہے جو کراچی کنگز کی پہچان ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر ٹیم کو اگلے درجے پر لے جائیں۔
مزید پڑھیں: فرنچائز ٹیم ڈائریکٹر نے دورباہ پی ایس ایل کھیلنے کا عندیہ دیدیا
کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان بنانے کا اعلان اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا جبکہ آج اسلام آباد میں ہونیوالی کپتانوں کی پریس کانفرنس ڈیوڈ وارنر کے بجائے انہوں نے شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ کراچی کنگز نے اپنا ٹریننگ سیشن کیوں منسوخ کیا؟
واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلیں گے۔
https://www.facebook.com/KarachiKingsARY/posts/pfbid0mcQL4ysMCDec8oYd88wE5HWzn99h8zW8txaCFfk4it8BnNyngrX6oDnAidQT4RFAl?rdid=EH6reLm8NlzyjFn4&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fp%2F16RMjDPSzE%2F
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی کنگز نے نائب کپتان پی ایس ایل حسن علی
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی کے خلاف ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 11 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔
کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حارث 28، حسین طلعت 18، ٹام کوہلر-کیڈمور 7، مچل اوون 5، صائم ایوب 4، لیوک ووڈ 2 اور عبدالصمد 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
الزاری جوزف 24 اور عارف یعقوب 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3، 3 جبکہ میر حمزہ اور عامر جمال نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اسکواڈ:
کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عرفان خان نیازی، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ
پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر-کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب، علی رضا