پشاور (نیوزڈیسک) مرکزی سکریٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو طعنے دینے والوں نے آئی ایم ایف کیساتھ 3 سالوں میں4 معاہدے کیے۔

صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص نے کہا ہے کہ آپ ہمیں بار بار بارودی سرنگوں کے طعنے دے رہے تھے، 8 فروری کے بعد ہی بارودی سرنگیں بچھائی ہوں گی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو صاحب کہہ رہے تھے یہ پی ٹی آئی نہیں، پی ٹی آئی آئی ایم ایف ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں پی ٹی آئی نے بچھائیں، ہم انتظار کر رہے ہیں پی ڈی ایم ون اور ٹو بتائے آپ نے کونسی ڈیل ختم کی۔

اس موقع پر مشیر خزانہ کے پی کے حکومت مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جیب میں پیسے ہوں تو مہنگی چیز بھی سستی لگتی ہے، گزشتہ 2 سالوں میں ہر چیز کی قیمت بڑھی، زراعت میں منفی گروتھ ہوئی جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوئی۔

مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں صنعت ڈبل ڈیجٹ میں گروتھ کر رہی تھی اس کے بعد ہر سال صنعت نے منفی گروتھ کی، 2025 میں غربت بڑھ کر 40.

5 فیصد ہو گئی ہے۔

مشیر خزانہ خیبر پی کے نے مزید کہا ہے کہ بانی کی حکومت میں بیروزگاری 2.6 فیصد تھی وہ اب بڑھ کر 6 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے، پاکستان کی 50 فیصد سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی ہے، لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، یہ کونسی معاشی ترقی ہو رہی ہے؟ جب یہ معیشت اچھی کرنے آئے لوگ اپنی گاڑیاں بیچنے پر آ گئے۔

Post Views: 3

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ ا ئی ایم ایف پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

سرگودھا میں لڑکی والوں نے شہری کو شادی کے نام پر چونا لگادیا

سرگودھا میں جعل سازوں نے شادی کے نام پر شہری کو چونا لگادیا۔متاثرہ شہری کے مطابق شادی کے لیے دلہن کو ایک لاکھ نقد دیے تھے اورشاپنگ بھی کرائی تھی لیکن جب بارات لے کرگیا تو دلہن کےگھرکو تالا لگا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 16 اپریل کو پیش آیا، شادی کےنام پردھو کےکے الزام میں 3 خواتین سمیت 4 افرادکے خلاف درخواست دائر کردی گئی جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کے پی: ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی کو عہدے پر بحال کرنے کی سفارش
  • کفار کے ساتھ نبی اکرم ﷺکا معاشرتی رویہ
  • ’’بندر کے ہاتھ ماچس لگ گئی‘‘ پنجاب میں گندم بحران پر مشیر خزانہ پختونخوا کا ردعمل
  • آغا راحت کیخلاف مشیر وزیر اعلیٰ کی بیان بازی پر مولانا سرور شاہ نے معذرت کر لی
  • یوکرین اور روس میں رواں ہفتے ہی معاہدے کی امید، ٹرمپ
  • کے پی حکومت نے دینی مدارس کیلئے گرانٹ بڑھا کر 10کروڑ روپےکر دی: بیرسٹرسیف
  • سرگودھا میں لڑکی والوں نے شہری کو شادی کے نام پر چونا لگادیا
  • وزیر اعلیٰ کے مشیر کا بیان خطے کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے، شیعہ علماء کونسل گلگت
  • ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، شیخ وقاص اکرم
  • ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات جاری نہیں ہیں، شیخ وقاص اکرم