ملتان :خاتون پر بدترین تشدد کرنے والا شوہر اور دیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
ملتان کے علاقے کوٹلہ وارث شاہ میں بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر اور اس کے دیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق3 روز قبل ویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن پر خاتون نے کال کر کے بتایا کہ اس کے شوہر اور دیور نے مل کر اسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔
راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔
خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر اور دیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔
پولیس نے گھر سے فرار ہونے والے خاتون کے شوہر اور دیور کو آج گرفتار کر لیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شوہر اور دیور
پڑھیں:
مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد
مظفرگڑھ (نیوز ڈیسک)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔
ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔