ایرانی و بحرینی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں بحرینی وزیر خارجہ نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران و شاہ بحرین کے درمیان حالیہ بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رہیگی اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے آج ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں تازہ ترین علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس دوران بحرینی وزیر خارجہ نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران اور شاہِ بحرین کے درمیان حالیہ بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر باہمی مشاورت و گفتگو کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سید عباس عراقچی نے بھی علاقائی امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لئے خطے کے ممالک کے درمیان مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ہمہ جانبہ تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ مارچ سے متعلق گفتگو
اسلام آباد:
لاہور۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں حکومتی ذمہ داران نے آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے۔ جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ پرامن ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو، حکومت آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین ریلی روکنے سے اجتناب کرے۔
انہوں نے زور دیا کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئی نو گو ایریا نہ بنایا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کویت کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان پوری امت کی ترجمانی ہے۔