امریکا کی تیز رفتار ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں: ترجمان دفترِ خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
ترجمان دفترِخارجہ شفقت علی خان---فائل فوٹو
ترجمان دفترِخارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے چین کے ساتھ قریبی دیرینہ تعلقات ہیں، امریکا کی تیز رفتار ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں، اس سے متعلق وزیرِاعظم نے بھی ایک اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم آج دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس جا رہے ہیں، ان کا دورۂ بیلاروس دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مضبوط شراکت داری کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نمائندہ خصوصی کا دورۂ کابل کافی اہم رہا، جس میں متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا میں تعلیمی ویزوں کی معطلی کی اطلاعات دیکھی ہیں، ہم اس پر امریکا سے رابطے میں ہیں، پاکستان فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر
پڑھیں:
امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
یمن پر امریکی فضائی حملے شدت اختیار کرگئے ہیں، جن میں تازہ ترین کارروائی کے دوران مزید تین یمنی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، امریکا نے دارالحکومت صنعا، امران، مارب اور حدیدہ سمیت مختلف شہروں میں حوثیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ادھر حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے قریب ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، رواں ماہ اپریل کے دوران اب تک چھ امریکی ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے، جو یمنی مزاحمت کی جوابی کارروائی کا ثبوت ہے۔
یمنی بندرگاہوں پر ہونے والے مسلسل حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر چکی ہے۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
Post Views: 1