وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور مریم نواز آج سے بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج بیلاروس کے سرکاری دورے کے لیے روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025 تک جمہوریہ بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ جبکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ان کے ہمراہ ہوں گی۔
یہ دورہ نومبر 2024 میں صدر لوکاشینکو کے پاکستان کے اہم دورے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
بیلا روس میں قیام کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے صدر لوکاشینکو سے ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان پچھلے چھ مہینوں کے دوران، اعلیٰ سطحی دوطرفہ تبادلوں کا ایک سلسلہ جاری ہے جس میں فروری 2025 میں مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کا 8 واں اجلاس اور اپریل 2025 میں پاکستان سے ایک اعلیٰ سطحی مخلوط وزارتی وفد کا بیلاروس کا دورہ بھی شامل ہیں ۔
دورہ بیلا روس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی ہو گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور جاری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف، محمد نوازشریف، اور مریم نواز شریف بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی طرف سے منعقدہ عشائیہ میں بھی شریک ہوں گے۔
قبل ازیں جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر 25 سے 27 نومبر 2024 تک اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سرکاری دورہ کیا تھا۔
دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی مکمل رینج کا جامع جائزہ لیا اور سیاسی، تجارتی، اقتصادی، ثقافتی، سماجی اور دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیراعظم محمد شہباز شریف دونوں ممالک کے نواز شریف ا بیلاروس کے مریم نواز کے درمیان کے دوران کے لیے
پڑھیں:
نواز شریف اور شہباز شریف کا کھیئل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، حملے کی مذمت
صدر مسلم لیگ نون نے کھیئل داس کوہستانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ کھیئل داس کوہستانی نے خیریت دریافت کرنے پر صدر مسلم لیگ نون کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ نون محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کا کھیئل داس کوہستانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ صدر مسلم لیگ نون نے کھیئل داس کوہستانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ کھیئل داس کوہستانی نے خیریت دریافت کرنے پر صدر مسلم لیگ نون کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی خیریت دریافت کی، وزیراعظم نے کھیئل داس کوہستانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف نے کھیئل داس کوہستانی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔