بالی ووڈ کی رومانوی جوڑی کا مجسمہ لندن میں نصب ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
لندن میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی مشہور اور رومانوی جوڑی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔
برطانیہ کے معروف علاقے لیسٹر اسکوائر میں واقع Scenes in the Square میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کا کانسی سے تیار کردہ مجسمہ نصب کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام بالی ووڈ کی کلاسک رومانوی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔
یہ فلم 1995ء میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے ناصرف بھارتی بلکہ عالمی سطح پر بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے تھے۔
مجسمہ اُس جگہ پر لگایا جائے گا جہاں فلم کے ایک یادگار سین کی عکس بندی کی گئی تھی، لندن میں شوٹ کیے گئے اس منظر کو مداح آج بھی نہیں بھولے، اور اسی مقام پر اس فلمی جوڑی کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
فلم کی کہانی بیرونِ ملک مقیم بھارتی خاندانوں اور ان کی روایات سے جڑے رہنے کی جدوجہد کو خوبصورتی سے پیش کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ لندن میں بسنے والے جنوبی ایشیائی ناظرین کے دل میں اس فلم کی ایک خاص جگہ ہے۔
دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا اختتامی منظر آج بھی سنیما کی تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش لمحہ مانا جاتا ہے اور اس کے مکالمے آج بھی لوگوں کی زبان پر زندہ ہیں۔
مجسمے کی تنصیب کے اعلان نے ناصرف شاہ رخ اور کاجول کے مداحوں کو پرجوش کر دیا ہے بلکہ بھارتی سنیما کے عالمی اثر و رسوخ کو بھی مزید اجاگر کیا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا
سابق وزیراعظم پاکستان و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں قیام بڑھا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے صحت کے مسائل کے باعث پاکستان واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔
نواز شریف نے مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے لندن میں اپنا قیام بڑھایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ برطانیہ کی قیادت کی یہ بھی خواہش ہے کہ نواز شریف کے دورے کے دوران ان کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے۔
واضح رہے کہ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلا روس کے دورے پر گئے تھے، جہاں سے وہ لندن چلے گئے۔
نواز شریف 2 ہفتوں کے دورے پر لندن پہنچے تھے، تاہم اب انہوں نے طبیعت ناساز ہونے پر قیام بڑھا دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ٹکٹ ری شیڈول طبیعت ناساز قیام بڑھا دیا لندن نواز شریف وطن واپسی وی نیوز