سلمان، شاہ رُخ اور پربھاس سے بھی زیادہ معاوضہ لینے والا 72 سالہ بھارتی اداکار کون؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
دنیا بھر میں بھارتی سپر اسٹارز کے چرچے ہیں جیسے سلمان خان، شاہ رُخ خان، الو ارجن اور پربھاس دنیا بھر میں سب سے مہنگے اداکاروں کے طور پر جانے جاتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک 72 سالہ اداکار نے انہیں دولت میں ٹکر دے رکھی ہے۔
وہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت ہیں جو سالوں سے جنوبی بھارتی فلموں پر اپنا راج بنائے ہوئے ہیں اور یہی وہ واحد بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے کمائی میں شاہ رُخ سلمان اور پربھاس جیسے اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔
رجنی کانت نے اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ 90 کی دہائی کے آخر اور 2000 کی دہائی کے آغاز میں ان کی فلمیں مسلسل ناکامی کا شکار ہوئیں، جس کے باعث ان کی مقبولیت میں کمی آئی۔ تاہم پچاس کی عمر برس کی عمر میں ’چندرمکھی‘ اور ’اینتهیرن‘ جیسی فلموں کی کامیابی نے ان کے کیریئر کو نئی زندگی دی۔
View this post on InstagramA post shared by Rajinikanth (@rajinikanth)
2010 کی دہائی کے آخر میں رجنی کانت نے ایک مرتبہ پھر باکس آفس پر راج کیا، جب ان کی فلموں نے بڑے پیمانے پر کمائی کی اور وہ بالی ووڈ کے بڑے ستاروں سے بھی آگے نکل گئے۔
2023 میں، 72 سال کی عمر میں سپر اسٹار رجنی نے نیلسن دلیپ کمار کی فلم ’جیلر‘ میں مرکزی کردار ادا کیا، جو سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تامل فلم بنی اور اس فلم نے 600 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کیا۔
اس فلم کے لیے رجنی کانتھ نے 110 کروڑ معاوضہ لیا، اور فلم کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر کلانیتھی مارن نے انہیں 100 کروڑ کا بونس بھی دیا۔ اس طرح انہوں نے ایک فلم سے 210 کروڑ کمائے۔
تاہم اب وہ الو ارجن اور وجے جیسے اداکاروں سے پیچھے ہیں، جن کے معاوضے بالترتیب 300 کروڑ اور 275 کروڑ بتائے جا رہے ہیں، مگر یہ اعداد و شمار تاحال غیر مصدقہ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی 14 سال کی عمر میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔
لکھنو سپر جائینٹس کے خلاف راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ڈیبیو میں پہلے بال پر ہی چھکا مار کر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ انہوں نے اس میچ میں 20 بالز میں 34 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور چھکے بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
اسی میچ کے بعد وہ ٹی ٹوینٹی کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔
اس سے قبل نومبر 2024 میں آئی پی ایل کے لیے بولی میں فرنچائزز نے جہاں بڑے ناموں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا وہیں ویبھوو سوریاونشی بھی پہلی بار آئی پی ایل کا حصہ بن گئے تھے۔ اس وقت ان کی عمر صرف 13 سال تھی۔ راجستھان رائلز نے سوریاونشی کو ایک کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔
ویبھوو 27 مارچ 2011 کو ریاست بہار کےگاؤں تاجپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کا سفر صرف 4 سال کی عمر میں شروع کیا اور پھر 9 سال کی عمر میں ان کے والد نے انہیں قریبی قصبےکی ایک کرکٹ اکیڈمی میں داخل کروایا۔ ویبھوو نے جنوری 2024 میں صرف 13 سال کی عمر میں ریاست بہار کے لیے رانجی ٹرافی ایلیٹ گروپ بی کے مقابلے میں ممبئی کے خلاف فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔
یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل 2025 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کا آغاز، سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے 10 کھلاڑی کون سے ہیں؟
ویبھوو سوریا ونشی نے یوتھ ٹیسٹ میں چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت کی انڈر19 ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے آسٹریلیا کی انڈر19 ٹیم کے خلاف شاندار سینچری بھی بنائی۔ نوجوان کھلاڑی نے 62 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور یوتھ ٹیسٹ فارمیٹ میں سینچری اسکور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔
سوریا ونشی یوتھ ٹیسٹ فارمیٹ میں دوسری تیز ترین سینچری بنانے والے کھلاڑی اور اس فارمیٹ میں سب سے تیز سینچری بنانے والے بھارتی کھلاڑی بھی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایل کرکٹ کم عمر ترین کھلاڑی کھلاڑی ویبھوو سوریا ونشی