قائم علی شاہ کیخلاف نیب ریفرنس، وکیل سے قانونی نکات پر وضاحت طلب
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے نیب اور درخواست گزاروں کے وکیل سے قانونی نکات پر وضاحت طلب کر لی۔
سندھ ہائی کورٹ میں نیب ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواستیں قائم علی شاہ، منظور کاکا سمیت دیگر نے دائر کر رکھی ہیں۔
دورانِ سماعت عدالت نے ایک ہفتے میں فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے ریفری جج نے میں نیب ریفرنسز میں آئینی اور ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار پر کیس کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے کہا کہ احتساب عدالت میں ریفرنس فائل ہونے کے بعد چند درخواست گزاروں نے رجوع کیا، بتایا جائے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد ریفرنس پر اس کا کیا اثر پڑا؟
سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی؟
نیب کے وکیل نے استدعا کی کہ ایک ہفتے کی مہلت دی جائے، رپورٹ پیش کر دیں گے۔
واضح رہے کہ آئینی بینچ نے قائم علی شاہ و دیگر کے خلاف نیب کے نوٹس معطل کر دیے تھے۔
درخواستوں میں نیب ریفرنس کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سندھ ہائی کورٹ قائم علی شاہ نیب ریفرنس
پڑھیں:
ججز کے تبادلے چیف جسٹس کی مشاورت سے ہوئے، رجسٹرار سپریم کورٹ کا جواب
اسلام آ باد:ججز ٹرانسفر سینیارٹی کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب جمع کرادیا اور کہا ہے کہ اس معاملے میں چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت شامل تھی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200(1) کے تحت، صدر کسی ہائی کورٹ کے جج کو اس کی رضا مندی، چیف جسٹس پاکستان اور دونوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت کے بعد، کسی دوسرے ہائی کورٹ میں منتقل کر سکتا ہے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 200(1) کے تحت وضع کردہ طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزارتِ قانون و انصاف نے 01-02-2025 کو ایک خط کے ذریعے معزز چیف جسٹس آف پاکستان سے ججز کے تبادلے کی مشاورت حاصل کی۔
یہ مشاورت/اتفاقِ رائے چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے 01-02-2025 کو فراہم کی گئی، اس جواب کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔