اسلام آباد ہائیکورٹ— فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف کیس میں جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کیا ہے۔

رپورٹ مرتب کرنے والے اے آئی جی کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

اسلام آباد پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وی آئی پیز کی ڈیوٹی زیادہ حساس ہے جس کے لیے وقت بھی زیادہ لگتا ہے، پولیس امن و امان کی صورتِ حال برقرار رکھنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں6نائجیرین باشندےگرفتار تعلیمی اداروں کے اطراف اور دیگر جگہوں سے ڈھائی کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد اسلام آباد کی بڑی یونیورسٹی کے باہر منشیات سپلائی کرنیوالی خاتون گرفتار

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رپورٹ قانون کے مطابق درست نہیں، اسلام آباد پولیس نے منشیات کے خاتمے کے بجائے کہا کہ وی آئی پی ڈیوٹی پر مصروف ہیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس کی تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے میں دلچسپی میں کمی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ جس پولیس افسر نے رپورٹ مرتب کی ہے وہ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہو، اس قسم کی رپورٹ جمع کرانے اور قانون کے مطابق ذمے داری نبھانے سے نااہلی پر کیوں نہ کارروائی کی جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تعلیمی اداروں میں منشیات منشیات کے خاتمے اسلام آباد

پڑھیں:

اسلام آباد: یونیورسٹی ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ قتل

اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

جام کنڈو گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل

کراچیجام کنڈو گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ...

پولیس کے مطابق 22 سال کی طالبہ کو 2 روم میٹس کی موجودگی میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے، واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی
  • اسلام آباد: یونیورسٹی ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ قتل
  • اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟
  • جماعت اسلامی کا ریڈزون کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا ریڈزون کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرے کا اعلان
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں کیا ہورہا ہے؟
  • کمپیوٹر ٹیچرز کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی پر پابندی عائد
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
  • ارشد چائے والا کس ملک کا شہری ہے؟اداروں کی رپورٹ عدالت میں پیش