اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے تین سال مکمل ہونے پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں اور قائدین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس دن کو جمہوریت، آئین اور عوام کی فتح کا دن قرار دیا۔

امیر مقام نے کہا کہ 10 اپریل 2022 محمد نواز شریف کے سیاسی وژن، صبر اور ملک و قوم سے وفاداری کی جیت کا دن ہے۔ اُن کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت پی ڈی ایم کی تمام جمہوری جماعتوں کی سیاسی جدوجہد نے آئینی طریقے سے ایک منتخب وزیراعظم کو اقتدار سے ہٹا کر تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر تین سال قبل بنی گالہ کا “سیاسی گند” صاف نہ کیا جاتا تو آج ملک مکمل بربادی کی تصویر ہوتا۔ انجینئر امیر مقام نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے نکال کر ترقی کی راہ پر واپس ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں مہنگائی صرف 3.

8 فیصد تھی جو پی ٹی آئی کے دور میں 40 فیصد کی خطرناک سطح تک جا پہنچی، جس نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دور میں پاکستان کی معیشت 6 فیصد سے زائد کی رفتار سے ترقی کر رہی تھی، جبکہ پی ٹی آئی کے چار سالہ دور حکومت میں معاشی ترقی منفی ہو گئی۔ “نواز شریف کی ہمت اور وژن کی بدولت ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا تھا،” امیر مقام نے کہا۔

انہوں نے موجودہ وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم کے تمام قائدین کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے اس نازک وقت میں تاریخی کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے اپنے سابقہ دور میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ جیسے بڑے مسائل کا خاتمہ کیا، جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت ان مسائل کو واپس لے آئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے آئین شکنی کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کی، جو جمہوری روایات کے منافی عمل تھا۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں 60 لاکھ افراد کو روزگار دیا اور ایک کروڑ افراد کو غربت سے نکالا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ملک کو بند گلی میں لے جانے والے آج خود اڈیالہ جیل میں بند ہیں اور مکافاتِ عمل کا سامنا کر رہے ہیں۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہ نواز شریف انہوں نے کیا کہ

پڑھیں:

نواز شریف سے  سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی۔پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈی جی خان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسامہ عبدالکریم اور انس عبدالکریم بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں، جنوبی ایشیا میں پہلی موٹروے انہی نے بنوائی: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
  • پی ٹی آئی نے ملک کو نقصان پہنچایا، سازش کے تحت نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، وزیر اطلاعات
  • نواز شریف کو ہٹا کر نااہل شخص کو مسلط کیا گیا، سازشوں کی وجہ سے پالیسیوں کا تسلسل قائم نہ رہ سکا، احسن اقبال
  • سینٹ کو انتشار اور محاذ آرائی کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا: ڈپٹی چیئرمین 
  • گلگت و کشمیر الیکشن، امیدواروں کے  انتخاب میں میرٹ پرکوئی سمجھوتہ نہیں: نوازشریف
  • سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کا مقام پوری کائنات میں بے مثال ہے، علامہ رانا محمد ادریس
  • آئین کو بار بار سیاسی مفادکےلیے تبدیل نہیں کیا جا سکتا،شازیہ مری
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، تحریک تحفظ آئین کا مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ
  • بھارت ظلم و تشدد سے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، امیر مقام
  • نواز شریف سے  سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات