وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے پاکستان تحریک انصاف اور اس کے بانی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس اپریل 2022 کے تاریخی دِن کو آج تین سال مکمل ہوگئے جب دھاندلی سے مسلط کردہ ’ سلیکٹڈ وزیراعظم ‘کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجا گیا جسے ناکام بنانے کے لئے پی ٹی آئی نے ہر غیر آئینی ہتھکنڈا استعمال کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ جھوٹ بول کر غیر آئینی طور پر قومی اسمبلی تحلیل کی، 2018 میں نوازشریف کا مینڈیٹ چھیننے والے ٹولے نے ملک میں کھل کر لوٹ مار کی، معیشت کو ڈیفالٹ کے کنارے پہنچایا، عوام کو تاریخی مہنگائی، بے روزگای اور غربت کی چکی میں پیسا، پاکستان کو دنیا میں تنہا کیا، دہشت گردی واپس آگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اِن عذابوں میں مبتلا کرنے والے بدقسمتی سے آج بھی نہیں بدلے، نہ اُن کی سوچ اور ارادے، آئی ایم ایف کو خطوط لکھ کر پاکستان کی مالی امداد رکوانے کی مذموم کوشش کی، 9 مئی کیا۔

بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ شہدا اور افواج کے خلاف مذموم مہم آج بھی جاری ہے، انتشار اور فساد کی آگ بھڑکائی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ قائد نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف، اور پی ڈی ایم کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کو دوبارہ آئین،جمہوریت، امن و ترقی اور عوامی ریلیف کی راہ پر گامزن کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

’بچے کو بچالیں‘، سڑک پر کھڑے گولڈن کڈ کو دیکھ کر گلوکار بلال مقصود کی سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ

پاکستان کے مختلف شہروں میں اکثر شاہراہوں پر گولڈن مین یا سلور مین نظر آتے ہیں جو کمال مہارت سے خود کو ایسے مجسمے کی صورت میں ڈھال لیتے ہیں کہ دیکھنے والے کو واقعی اصل مجسمہ محسوس ہوتا ہے۔ آج کل بڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچے بھی یہ روپے دھارے مختلف سڑکوں پر کھڑے ملتے ہیں۔

معروف پاکستانی گلوکار بلال مقصود نے ایسے ہی ایک بچے کی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے ہاتھ، منہ پر گولڈن پینٹ کیا ہوا ہے اور محکمہ صحت کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے لکھا کہ آپ کو خیابانِ اتحاد اور سی ویو پر ایسے بے شمار بچے نظر آئیں گے جن کے چہرے سنہری یا سلور رنگ سے رنگے ہوتے ہیں، اور یہ شدید گرمی میں سڑکوں پر پرفارم کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)

گلوکار نے مزید لکھا کہ دل دہلا دینے والی بات یہ ہے کہ یہ رنگ عام طور پر ایلومینیم پاؤڈر اور دیگر زہریلے کیمیکلز سے بنے ہوتے ہیں، جو بچوں کی نازک جلد کے لیے نہایت خطرناک ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ پینٹ صحت کے لیے مضر ہیں اور ان کا مسلسل استعمال سنگین جلدی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے حتیٰ کہ اس سے جلد کا کینسر بھی لاحق ہو سکتا ہے۔

بلال مقصود نے پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ کچھ نہ کچھ کرنا بہت ضروری ہے۔ ان بچوں کو تعلیم دیجیے، ان کی حفاظت کیجیے، اور اس عمل کو باقاعدہ ضابطے میں لائیے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

گلوکار کی پوسٹ پر صارفین انہیں سراہتے ہوئے نظر آئے اور کہا کہ شکر ہے کہ کسی نے تو ان کے لیے آواز بلند کی۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وہ مختلف شہروں اور مختلف جگہوں پر روزانہ ایسے کئی بچے دیکھتے ہیں جو جسم پر پینٹ لگائے کھڑے ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلال مقصود سلور مین کراچی گولڈن مین محکمہ صحت

متعلقہ مضامین

  • ’بچے کو بچالیں‘، سڑک پر کھڑے گولڈن کڈ کو دیکھ کر گلوکار بلال مقصود کی سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے
  • کراچی کی شاہراؤں پر چمکدار پینٹ لگائے بچے خطرے میں ہیں، گلوکار بلال مقصود
  • سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کم نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
  • دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی فروخت و فروخت، 3 ماہ میں 38 ارب ڈالر کے سودے
  • مغربی سامراجی قوتوں نے تاریخ کو کیسے مسخ کیا؟
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار
  • انتخابات میں دھاندلی کیخلاف درخواست: پی ٹی آئی کی اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع
  •  نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، وزیر داخلہ