Nawaiwaqt:
2025-04-22@07:42:34 GMT

سعودی عرب میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

سعودی عرب میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ ان دریافتوں کا اعلان سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی آئل کمپنی   آرامکو نے منطقہ شرقیہ اور الربع الخالی میں تیل اور قدرتی گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ ان دریافتوں آئل کے چھ فیلڈز اور دو ذخائر، اسی طرح قدرتی گیس کے دو فیلڈز اور چار ذخائر شامل ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی المنطقہ الشرقیہ میں الجبو میں الجبو کنویں ون سے انتہائی ہلکے تیل کے بہاؤ 800 بیرل یومیہ پیداوار والے بہاؤ کی دریافت ہوئی۔ صیاھد میں صیاھد کنویں ٹو میں 630 بیرل یومیہ والا بہاؤ دریافت ہوا۔ عیفان میں میں کنویں عیفان ٹو میں 2840 بیرل یومیہ بہاؤ دریافت ہوا۔ یہاں ساتھ ہی 0.

44 ملین مکعب فیٹ کی قدرتی گیس کا ذخیرہ بھی دریافت ہوگیا۔ البری فیلڈ میں الجبیلہ آئل ذخیرے سے کنویں البری 907 سے 520 بیرل یومیہ والا بہاؤ دریافت ہوا۔ اس کے ساتھ 0.2 ملین مکعب فٹ کا قدرتی گیس کا ذخیرہ بھی ملا۔ مزالیج فیلڈ میں عنیزہ اے ذخیرے سے کنویں مزالیج 64 سے 1011 بیرل یومیہ کی استعداد والا بہاؤ دریافت ہوا۔ ساتھ ہی 0.92 ملین مکعب فٹ کا گیس کا ذخیرہ بھی دریافت ہوا۔ اسی طرح ربع الخالی میں نویر آئل فیلڈ میں کنویں نویر ون سے 1800 بیرل یومیہ کی شرح والا تیل کا بہاؤ ملا۔ ساتھ ہی 0.55 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس بھی موجود تھی۔ الضمداء آئل فیلڈ میں کنویں الضمداء ون سے ذخیرے مشرف سی سے 200 بیرل یومیہ کی شرح سے آئل دریافت کیا گیا۔ مشرف ڈی سے 115 بیرل یومیہ کی شرح والا بہاؤ دریافت ہوا۔ قرقاص آئل فیلڈ میں کنویں قرقاص ون سے 210 بیرل یومیہ کے بہاؤ سے تیل دریافت ہوا۔ الغزلان فیلڈ سے کنویں الغزلان ون سے 32 ملین مکعب فٹ کی شرح سے قدرتی گیس دریافت ہوئی۔ آرام فیلڈ میں کنویں آرام ون سے 24 ملین مکعب فٹ گیس کی ذخیرہ دریافت ہوا۔ المنطقۃ شرقیہ میں المحوازفیلڈ میں القصیبا ذخیرے سے کنویں المحواز 193101 سے 3.5 ملین مکعب فٹ گیس دریافت کی گئی۔ ربع الخالی میں مرزوق فیلڈ میں العرب سی ذخیرہ میں کنویں مرزوق ایٹ سے 9.5 مکعب فٹ فی یوم گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا۔ العرب ڈی میں 10 ملین مکعب فٹ گیس دریافت ہوگئی۔ الجبیلہ العلوی ذخیرے میں اسی نام کے کنویں سے 1.5 ملین مکعب فٹ فی دن کی شرح سے گیس دریافت ہوگئی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جے یو آئی بلوچستان کا فلسطین کے حق میں ملین مارچ نکالنے کا اعلان

جے یو آئی بلوچستان کے قائدین نے اعلان کیا کہ 15 مئی کو کوئٹہ میں فلسطینی عوام کی حمایت میں ملین مارچ نکالیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان نے کوئٹہ میں فسلطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ کے غیرمعمولی اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی درندگی اور خونریزی پر شدید رنج و غم اور اضطراب کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ 15 مئی 2025 کو کوئٹہ میں "اسرائیل مردہ باد ملین مارچ" کا انعقاد کیا جائے گا، تاکہ دنیا کو یہ گواہی دی جائے کہ بلوچستان کے غیور فرزند مظلوم فلسطینی بھائیوں کی نصرت اور قبلہ اول کے تحفظ کے لیے ہر قیمت پر میدان عمل میں موجود ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ یہ عظیم مارچ دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ اسلام کا رشتہ سرحدوں یا نسلوں کا نہیں بلکہ ایمان، اخوت اور مظلوموں کی حمایت کا رشتہ ہے۔ آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ اسرائیل نہتے معصوم بچوں اور بے قصور شہریوں پر بم برسا کر اپنی سفاکیت اور اخلاقی شکستگی کا بدترین مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی درندگی اور بربریت حق و باطل کے اس معرکے میں اس کی یقینی شکست کا پیش خیمہ ہے۔ امریکہ کی کھلی پشت پناہی نے بھی دنیا پر یہ حقیقت آشکار کر دی ہے کہ امریکہ اب صرف خونریزی، جبر اور سامراجیت کا نمائندہ بن چکا ہے۔ امن، انسانی حقوق اور جمہوریت کے تمام دعوے محض فریب، جھوٹ اور مکاری ثابت ہو چکے ہیں۔ آج امریکہ کے لئے انسانی حقوق کا علًمبردار کہلانا شرم کا مقام بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • جے یو آئی بلوچستان کا فلسطین کے حق میں ملین مارچ نکالنے کا اعلان
  • راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
  • پختونخوا میں دینی مدارس کی گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی گئی
  • مریخ پرکھوپڑی جیسی پراسرار چٹان دریافت
  • میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کی وجہ دریافت، سائنسدانوں کی حیران کن تحقیق سامنے آگئی
  • سائنسدانوں کا ایک نیا رنگ دریافت کرنے کا دعویٰ
  • چین امریکا میں تجارتی جنگ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا
  • وزیراعظم کا کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
  • یمن میں امریکہ کی برباد ہوتی حیثیت