علی امین گنڈاپور کا پی ٹی آئی میں اختلافات کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
علی امین گنڈاپور کا پی ٹی آئی میں اختلافات کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی میں اختلافات کا اعتراف کر لیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گھر اور پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے، اختلافی معاملات کو پارٹی کے اندر ہی حل کرلیں گے، جس نے بیان دیا وہی تشریح کرے زیادہ بہتر ہوگا، ہر بندے کو مطمئن کرنا میرے بس کی بات نہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے خیبرپختونخوا خود کفیل صوبہ ہے، صوبے کی معدنیات استعمال ہورہی تھیں پیسہ نہیں آرہا تھا، معدنیات کے حوالے سے کسی اور کو اختیار دینے سے متعلق پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے حقوق کسی کو نہیں دیں گے، غیرقانونی مائننگ کی اجازت نہیں دے سکتے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور میں اختلافات
پڑھیں:
اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر افغانستان سے بات چیت سود مند ثابت نہیں، بیرسٹر سیف
صوبہ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے افغانستان سے بات چیت کے عمل ’دیر آید، درست آید‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بار بار کی اپیل پر وفاق کا افغانستان کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کرنا خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا پہلا دورہ افغانستان، اہم کیا ہے؟
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق خیبر پختونخوا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بات چیت کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیے۔خیبر پختونخوا حکومت کو نظر انداز کرنا غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہے۔
انہوں نے کہا خیبر پختونخوا دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن اور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق افغانستان سے بات چیت کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے 3 ماہ پہلے ٹی او آرز وفاق کو بھیجے تھے۔ ہمارے ٹی او آرز بات چیت کے عمل کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز میں قبائلی عمائدین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا ذکر کیا گیا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر بات چیت سود مند ثابت نہیں ہوسکتی۔
ان کا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار افغانستان بیرسٹر سیف پاک افغان مذاکرات