آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، میکسویل پر جرمانہ عائد
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، میکسویل پر جرمانہ عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
احمد آباد: آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی طرف سے کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے جرمانہ عائد کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میکسویل نے پنجاب کنگزاورچنئی سپرکنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس پر بی سی سی آئی نے میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا۔
بی سی سی آئی نے جاری بیان میں کہا کہ پنجاب کنگز کے آل رائونڈر نے آرٹیکل( 2.
میکسویل کو ایک ایسے جرم کا مرتکب پایا گیا جو کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے لیے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کے تحت آتا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل
پڑھیں:
کراچی: سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد
کراچی:انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، فہیم خان، شاہنواز جدون اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سماعت کے دوران 46 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی تاہم حلیم عادل شیخ سمیت تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو 23 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ٹیپو سلطان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور ریاست کے خلاف لوگوں کو اشتعال دلایا۔