خیبرپور میں نامعلوم ملزمان نے صحافی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
خیرپور کے علاقے ٹھری میرواہ میں نامعلوم ملزمان نے حملہ کرکے صحافی اے ڈی شر کو جاں بحق کردیا۔
مقامی پولیس کے مطابق مقتول صحافی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل
اے ڈی شر کے قتل پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی خیرپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور موثر اور کامیاب تفتیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
صوبائی وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ صحافی کے قتل کی تحقیقات کو پریس کلب کے اراکین کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھایا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
A D SHAR اے ڈی شر خیرپور صحافی قتل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ڈی شر خیرپور صحافی قتل
پڑھیں:
9مئی مقدمات، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) 9مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں، جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔
سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں وکلائے صفائی، پراسیکیوٹرز اور ملزمان پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔
دورانِ سماعت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ اسی طرح سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی۔ شیخ رشید احمد اور عمران خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچے۔
لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
عدالت میں حاضر ہونے والے ملزمان میں مقدمات کی نقول تقسیم کی گئیں، جس کے بعد عدالت نے 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر ان 13 کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔
مزید :