میرپور ماتھیلو، ایم فائیو موٹروے پر مسافر کوچ الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
MIRPUR MATHELO:
ایم فائیو موٹروے پر میرپور ماتھیلو کے قریب قاضی واہ نہر کے مقام پر ایک مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوچ کے ڈرائیور کو مبینہ طور پر نیند آ گئی، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
ذرائع کے مطابق مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ راستے میں میرپور ماتھیلو کے قریب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ، وندر آدم کھنڈ کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سجاد حسین، محمد آصف اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو پنجاب کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔
حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے مطابق امریکی طیاروں نے فروا ڈسٹرکٹ میں مارکیٹ اور رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا۔
جمعرات کو بھی فضائی حملے میں80 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
Post Views: 3