سٹی42: دنیا کی سیاست اس وقت ٹرمپ ٹیرفس کے گرد گھوم رہی ہے لیکن پاکستان میں پی ٹی آئی کی سیاست  بس اڈیالہ جیل میں بانی کے ساتھ ملاقات کے کھونٹے سے ہی بندھی ہوئی ہے۔ ٹرمپ ٹیرفس سے لے کر پاکستان کی معیشت اور عوام کے مسائل تک کسی بھی موضوع پر  ایک بھی لفظ نہ بولنے والے پی ٹی آئی کے رہنما آج جمعرات کے روز ایک بار پھر بانی سے ملنے کے لئے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

منگل کے روز اڈیالہ جیل کے حکام نے بانی کی بہن علیمہ خان کی ملاقات کروانے سے انکار کر دیا تھا جس پر بانی کی دوسری دو بہنوں نے بھی ملاقات نہیں کی تھی۔

تربوز کی ہول سیل پرائس اور کنزیومر پرائس؛ ڈپٹی کمشنر کو تربوز نظر نہیں آتا

بدھ کے روز بانی کے وکیل سے ترقی کر کے پی ٹی آئی کا لیدر بن جانے والے  وکیل سلمان اکرم راجا نے میڈیا کو  بتایا کہ انہوں نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو  جمعرات کے روز بانی کے ساتھ ملاقات کرنے کے خواہشمندوں کی دو فہرستیں بھیجی ہیں، ایک مین بانی کی تین بہنوں کے نام ہیں اور ان کے ساتھ بھانجے قاسم زمان کا نام ہے۔

 بانی کے ملاقاتیوں کی دوسری فہرست میں عمر ایوب، شبلی فراز ،  ملک احمد بچھر کے نام شامل ہیں۔  یہ تینوں قومی اسمبلی، سینیٹ اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔

  کرپٹو کرنسی پر ٹیکس لگانے کا حکم

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ  حامد رضا ،  مجلس وحدت کے لیڈر علامہ ناصر عباس  اور بانی کے وکیل نیاز اللہ نیازی بھی آج بانی سے ملاقات کرنے کے امیدواروں میں شامل ہیں۔  

وکیل نیاز اللہ نیازی نے بتایا کہمنگل کو ملاقات نہ ہونے پر فیملی کی ملاقات کی دربارہ درخواست دی ۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی بانی کے بانی کی کے روز

پڑھیں:

یو اے ای کے وزیر خارجہ2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
شیخ عبداللہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور علاقائی سلامتی پر توجہ دی جائے گی۔
اماراتی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے بات چیت کریں گے، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوو¿ں کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

چاول میں کینسر کا سبب بننے والے آرسینک کی مقدار کیوں بڑھ رہی ہے؟

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل سے دور روک لیا تاکہ بہانہ بنا سکیں کہ ملاقات کے لیے کوئی آیا ہی نہیں، علیمہ خان کا شکوہ
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن،فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو اجازت مل گئی 
  • آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان
  • بانی سے ان کے خاندان کے افراد کی آج ملاقات متوقع
  • عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال
  • عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
  • سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • یو اے ای کے وزیر خارجہ2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے