کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کو انتہائی بے مثال انداز میں آرگنائز کیا جائے گا اور کراچی کی انتظامیہ تمام اداروں کے ساتھ ملکر یہ کام انشا اللہ بخیر و خوبی انجام دے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےبدھ کو اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا جس میں اعلیٰ فوجی وسول افسران اور مختلف سول اداروں کے سربراہان AIGP کراچی جاوید عالم اوڈھو،DIGP ٹریفک پیر محمد شاہ ،ایس ایس یو ایم بی کے ایم ڈی طارق علی نظامانی، ACK ون سید غلام مہدی شاہ، ACG ہاظم بھنگوار، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے جی ایم ارشد خان اور دیگر جن میں DC ساؤتھ جاوید نبی کھو سو،ڈی سی ایسٹ ابرار جعفر اور دیگر موجود تھے۔

کمشنر کراچی نے اس موقع پر تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ شائقین کو بھرپور سہولیات فراہم کریں۔ ٹیموں کی گزر گاہوں کو خوبصورت بنائیں اور خیر مقدمی بینرز اور سجاوٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں ٹھنڈے پانی کی سہولتیں ہوں، صفائی ستھرائی کا بہترین انتظام ہو اور ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہو۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر KMC اور کراچی میئر کی انتظامیہ کھلاڑیوں کو تحائف پیش کرے گی۔

اس موقع پر اے آئی جی پی کراچی جاویدعالم اوڈھو ، DIGP ٹریفک پیر محمد شاہ اور کور 5 ہیڈکوارٹرز کے افسران نے مختلف تجاویز دیں جبکہ ایس ایس یو ایم بی کے ایم ڈی نے صفائی کے معاملات کے لئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

قبل ازیں NSK کے جنرل منیجر ارشد خان نے اجلاس کو پی ایس ایل 10 کے تمام پروگرام کی تفصیلات فراہم کیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 11 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز 10 جنوری تک بند 11 جنوری اتوار چھٹی ہوگی، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولز 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔

متعلقہ مضامین

  •   پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں بھی  موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
  • پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • کراچی؛ ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل
  • بلوچستان، امن و امان کی صورتحال پر پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس
  • ڈپٹی کشنرز ٹریفک میں رکاوٹ کا سبب بننے والی تجاوزات کے خلاف کارروائی موثر بنائیں، کمشنر کراچی
  • چینی صنعتی تنظیموں کے اعلیٰ سطحی وفد کا بورڈ آف انویسٹمنٹ کا دورہ
  • مٹیاری: مخدوم سرورنوح کے سالانہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس
  • جمعیت اتحاد العلما کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید جمعیت اتحاد العلما کراچی کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان