علی ظفر کے سامنے پی ٹی آئی میں سلمان اکرم راجہ کی کیا اوقات ہے، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کل جو ہوا اس کو ویسے انا کا مسئلہ بنایا گیا ہے، سلمان اکرم نے بیرسٹر گوہر کو ساتھ بٹھا کر شرمندہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل نے کہا کہ
علی ظفر کے سامنے پی ٹی آئی میں سلمان اکرم راجہ کی کیا اوقات ہے،
سلمان اکرم راجہ اپنی حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات کا مسئلہ الگ تھا، اس مسئلے کو کیسے سیاسی رفقاء کی ملاقات سے مشروط کیا جا سکتا تھا۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اب لوگوں کی بے عزتی کرنے پر اتر آئے ہیں، کیا کبھی ہوا کہ چیئرمین کو بٹھا کر سیکریٹری جنرل کہے آپ کو شوکاز جاری کر رہے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرسٹر گوہر شریف اور با وقار آدمی ہیں، یہ اگر مجھے بٹھ اکر ایسے بات کرتے تو میں ان کی کلاس لیتا، پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کا کام تھا کہ کل جا کر وہاں کھڑی ہوتی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ شیر افضل مروت نے کہا کہ
پڑھیں:
بابر سلیم سواتی کیخلاف کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ سلمان اکرم راجا کو ارسال، پی ٹی آئی کا اعتراض
اسپیکر کےپی اسمبلی بابر سلیم سواتی---فائل فوٹوپی ٹی آئی انٹرنل اکاونٹیبیلٹی کمیٹی کے رکن نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی رپورٹ سلمان اکرم راجا کو بھیج دی۔
کمیٹی کے رکن قاضی انور نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کے علاوہ کسی کو رپورٹ بھیجنا کمیٹی کے ایس او پیز میں نہیں، سلمان اکرم راجا نے رپورٹ مانگی اس لیے انہیں بھیج دی ہے۔
انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کی مبینہ کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلین چٹ مل گئی، تمام الزامات سے بری ہوگئے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا کو رپورٹ بھیج کر قاضی انور نے کمیٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، قاضی انور نے کمیٹی کے دیگر ارکان کو اعتماد میں لیے بغیر سلمان اکرم راجا کو رپورٹ ارسال کی۔
ذائع کے مطابق کمیٹی کے دیگر 2 ارکان نے سلمان اکرم راجا کو رپورٹ بھیجنے پر اظہار تشویش کیا ہے۔