کامیڈی کنگ کا نیا روپ: کپل شرما کے وزن میں غیر معمولی کمی، مداح حیران
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
بھارت کے معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما نے حالیہ دنوں میں اپنی حیران کن جسمانی تبدیلی سے سب کو چونکا دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے نمایاں طور پر وزن کم کرلیا ہے جس کے بعد ان کا نیا روپ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر کپل شرما کی ممبئی ائیرپورٹ پر بنائی گئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ہلکی ٹی شرٹ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر مداحوں کی بڑی تعداد حیران رہ گئی۔ کچھ صارفین نے تو ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے کی نسبت کافی دبلا نظر آ رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by TellyMasala (@tellymasala)
مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا: "کیا طبیعت ٹھیک نہیں کپل کی؟" جب کہ ایک اور نے کہا: "ٹینشن میں وزن کم ہوگیا؟" کچھ نے تو یہ بھی پوچھا کہ "کپل بھائی، بیمار چل رہے ہو کیا؟ آج کل ایسے کیسے ہوگئے؟"
رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے اکشے کمار کی فٹنس سے متاثر ہو کر جم جانا شروع کیا۔ وہ روزانہ صبح سویرے اٹھ کر سخت ٹریننگ کرتے ہیں، جس میں دو گھنٹے کی جم ایکسرسائز کے ساتھ ساتھ کک باکسنگ کی تربیت بھی شامل ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کپل نے یہ معمول فروری سے اپنایا ہوا ہے اور مسلسل اس پر عمل پیرا ہیں۔
اگرچہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کپل شرما نے کُل کتنے کلو وزن کم کیا ہے، تاہم پچھلے دنوں کی رپورٹس کے مطابق انہوں نے 11 کلو وزن کم کیا تھا۔
کامیڈی کے بادشاہ کی یہ نئی فٹنس جنّون اور حیران کن تبدیلی مداحوں کے لیے جہاں خوشگوار حیرت کا باعث بنی ہے، وہیں بہت سے لوگ ان کی صحت سے متعلق فکر مند بھی نظر آ رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کپل شرما اس نئے روپ میں اسٹیج یا اسکرین پر کب جلوہ گر ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کپل شرما نے رہے ہیں
پڑھیں:
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شوبز اور کھیلوں کی دنیا کے سب سے خوبصورت اور پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، یہ جوڑا اپنی اسٹائلش عوامی تقریبات، دلکش پوسٹس اور خوشگوار چھٹیوں کے ذریعے مداحوں کے دل جیتتا رہتا ہے۔
حال ہی میں انوشکا اور ویرات کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو دبئی میں ایک شوٹ کے دوران بنائی گئی ہے، جس میں دونوں کو ڈانسرز کے ایک گروپ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں جہاں سب لوگ خوشی سے جھومتے دکھائی دے رہے ہیں، وہیں آرام دہ لباس میں ملبوس انوشکا اور ویرات نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی، دونوں کی کیمسٹری اور خوشگوار انداز نے ویڈیو کو مزید دلکش بنا دیا۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہمیشہ ایک دوسرے کی کامیابیوں کا جشن منانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے دسمبر 2017ء میں اٹلی کے خوبصورت علاقے توسکانی میں شادی کی تھی، اس کے بعد ان کی زندگی میں مزید خوشیاں آئیں، جنوری 2021ء میں ان کی بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی اور حال ہی میں فروری 2024ء میں ان کے بیٹے اکائے کی آمد ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما نے فی الحال شوبز سے کچھ فاصلہ اختیار کیا ہوا ہے، ان کی آخری جھلک نیٹ فلکس کی ایک فلم میں ایک مختصر کردار کے طور پر دیکھی گئی تھی۔
Post Views: 1