بجلی 9 روپے مہنگی ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2025ء) بجلی 9 روپے مہنگی ہونے کا امکان، آئیسکو نے ملٹی ائیر ٹیرف کے سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 روپے کا اضافہ مانگ لیا، فکس چارجز اور 3 فیز پیک آور میں اضافے کی بھی سفارش کر ڈالی ۔ تفصیلات کے مطابق جہاں ایک جانب حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کمی کیے جانے کے دعوے کیے جا رہے وہیں، وہیں دوسری جانب سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بجلی صارفین کیلئے بجلی 9 روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
بدھ کے روز آئیسکو کی نیپرا میں ملٹی ائیر ٹیرف کے سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی سماعت ہوئی۔آئیسکو نے 9 روپے کا اضافہ مانگ لیا،فکس چارجز میں اضافہ بھی درخواست میں شامل ہے۔ آئیسکو نے نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے اور 3 فیز پیک آور میں اضافے کی بھی سفارش کر ڈالی ۔(جاری ہے)
نیپرا اتھارٹی آئیسکو کی طرف سے دی جانے والی تفصیلات پر برہم ہوئی کیونکہ آئیسکو چیف سے پوچھے گئے سوالات پر غیر تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔
ممبر سندھ رفیق احمد شیخ نے آئیسکو کی دوبارہ سماعت رکھنے کی سفارش کر دی۔ رفیق شیخ نے کہا کہ آئیسکو چیف کی نااہلی پر فوری طور پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے، سی ای او آئیسکو اتنی بڑی کمپنی چلانے کے اہل نہیں،آئیسکو پہلے ہی نجکاری کی لسٹ میں ہے اور اوپر سے یہ نا اہلی کیسے برداشت ہو گی۔ ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ ہمیں آئیسکو صارفین کا خیال ہے لیکن آئیسکو اعلی سطح کی انتظامیہ کی نا اہلی پر افسوس ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ بجلی مہنگی کرنے سے متعلق آئیسکو کی یہ درخواست ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت ہر روز بجلی کی قیمت میں تاریخی کمی کرنے کے دعوے کرتے نہیں تھک رہی۔ تاہم حکومت کے ان دعووں سے متعلق بھی یہ انکشاف ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے حال ہی میں جو بجلی سستی کی گئی، وہ بنیادی ٹیرف کی مد میں نہیں کی گئی۔ حکومت کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک پیسے کی بھی کمی نہیں کی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ئیسکو کی ا ئیسکو
پڑھیں:
آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی کی قیمت میں مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔
اتوار کو جڑانوالہ میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ زراعت کو نصاب میں شامل ہونا چاہیے، چین نے پروگریسو فارمنگ کے ذریعے انقلاب برپا کیا ہے اور وزیر اعظم نے اس معاملے میں چین سے خصوصی تعاون کی درخواست کی ہے۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ زراعت کی جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی کے لئے ہمارے ایک ہزار زرعی گریجویٹس تربیت کے لیےچین جا رہے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ زیادہ پیداوار کے لیے بیج اچھا ہونا بھی ضروری ہے، وزیراعظم سیڈز ڈویلپمنٹ کے لیے پُرعزم ہیں، اجناس کا یہ بحران عارضی ہے اور جلد اس پر قابو پالیں گے ، سپورٹنگ پرائس ختم ہونے سے پیدا ہونے والی مشکلات عارضی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کو 15 ارب روپے کا پیکج دیا ہے، کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور حکومت گندم کاشت کرنے والے زمینداروں کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دے گی اور آنے والے دنوں میں بجلی کی قیمت میں مزید سات سے آٹھ روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کھاد کی قیمتیں کم کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔
آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان