پاکستانی کپتان محمد رضوان نے تازہ ترین آئی سی سی مینز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ اپ ڈیٹ میں ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے غیر معمولی کارکردگی نہ دکھا پانے کے باوجود اپنی ریننگ بہتر بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان کردیا

مایوس کن نتائج کے درمیان، ون ڈے لیگ میں صرف 72 رنز بنانے والے محمد رضوان 606 پوائنٹس کے ساتھ بیٹنگ رینکنگ میں 2 درجے اوپر پہنچ کر 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

اسکواڈ میں شامل نہ ہونے والے فخر زمان 2 درجے تنزلی کے ساتھ 23 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ امام الحق 34 ویں نمبر پر ہیں۔ صائم ایوب 2 درجے کھسک کر 38 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ نائب کپتان سلمان علی آغا ایک مقام حاصل کر کے اب 40 ویں نمبر پر ہیں۔

شبمن گل بدستور ٹاپ بلے باز

ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل بدستور ٹاپ بلے باز ہیں، اس کے بعد پاکستان کے بابر اعظم نمبر 2 اور بھارت کے روہت شرما تیسرے نمبر پر ہیں۔

شاہین آفریدی کی تنزلی

باؤلنگ چارٹ میں شاہین آفریدی 601 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 12 ویں نمبر پر ہیں۔

6 درجے تنزلی

حارث رؤف 2 درجے تنزلی کے ساتھ 24 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ نسیم شاہ 5 درجے کی چھلانگ لگا کر 43 ویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے کے دوران ٹیم میں واپسی کرنے والے محمد وسیم جونیئر 6 درجے تنزلی کے ساتھ 68ویں نمبر پر آگئے۔

مائیکل بریسویل

نیوزی لینڈ کے اسٹینڈ ان کپتان مائیکل بریسویل، سیریز کے شاندار کارکردگی کے حامل تھے۔ تیسرے ون ڈے میں ان کی 85 رنز کی اننگز، جس میں 40 گیندوں پر 59 رن شامل تھے، اور پوری سیریز میں دو وکٹیں شامل تھیں، نے انہیں آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ کے ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں مدد کی۔ اب وہ ٹیم کے ساتھی مچل سینٹنر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 5ویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا آئی سی سی اپنا موبائل کرکٹ گیم متعارف کرانے کی خواہش پوری کرسکے گا؟

بریسویل نے ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھی 12 مقام کی چھلانگ لگائی، جو اب 89 ویں نمبر پر ہے، جبکہ انہوں باؤلرز میں اپنا 18 واں مقام برقرار رکھا ہے۔

بین سیئرز

اس دوران بین سیئرز نے تیسرے ون ڈے میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور پوری سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کیں، جس سے انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔

ان کی میچ جیتنے کی کوششیں رینکنگ میں بھی جھلکتی ہیں، کیونکہ وہ آئی سی سی بولنگ رینکنگ میں 64 مقام پر پہنچ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی رینکنگ سبمن گل شاہین آفریدی کپتان کرکٹ محمد رضوان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سبمن گل شاہین ا فریدی کپتان کرکٹ محمد رضوان ویں نمبر پر ہیں تنزلی کے ساتھ درجے تنزلی پر پہنچ

پڑھیں:

پنجاب میں پاور شیئر نگ کو آرڈ ینیشن کمیٹی کا اجلاس ‘ ملکر چلنا ہے : نلیگ پی پی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال اور ملکی حالات کے پیش نظر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئیں جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدرگیلانی نے شرکت کی۔ جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ کوآرڈینیشن کمیٹی نے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جبکہ سب کمیٹی کی ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں پر مشاورت کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران حسن مرتضیٰ نے اسمبلی میں پیش کیے گئے بلدیاتی بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ساتھ چلنے پر اتفاق ہوا، امید ہے کہ ہم مزید آگے بڑھیں گے جبکہ اجلاس میں زراعت اور گندم سے متعلق بات ہوئی اور گورننس سے متعلق تحفظات بھی رکھے۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پانی کی تقسیم ارسا طے کرتا ہے، کینالز کا معاملہ تکنیکی ہے اور اسے تکنیکی بنیاد پر ہی دیکھنا چاہیے، نئی نہریں نکالی جائیں گی تو اس کے لیے پانی کہاں سے آئے گا جبکہ اس وقت ہم اپنے اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں، گفتگو کے بعد بہتر راستہ نکلے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ارسا میں پانی کی تقسیم کا معاملہ طے ہے جس پر سب کا اتفاق ہے، سندھ کا حق ہے کہ وہ اپنے پانی کی حفاظت کرے۔ بتایا گیا 10 ملین ایکڑ پانی کا گیپ ہے ، سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کے معاملات پر ڈیٹا کے مطابق بات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا
  • پنجاب میں پاور شیئر نگ کو آرڈ ینیشن کمیٹی کا اجلاس ‘ ملکر چلنا ہے : نلیگ پی پی
  • امریکا کے ساتھ اختلافات حل کرنے والے فریقین کا احترام ہے، چین
  • لاہور بیٹھک، ن لیگ اور پی پی کا ساتھ چلنے پر اتفاق
  • مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا ملکی حالات کے پیش نظر ساتھ چلنے پر اتفاق
  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسائل بات چیت سے حل کرنے اور ساتھ چلنے پر اتفاق
  • 14 سالہ کرکٹر کا آئی پی ایل ڈیبیو؛ کتنے کروڑ کمارہا ہے؟
  • چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں: شافع حسین