حکومت کی جانب سے گزشتہ سال کسانوں سے گندم نہ خریدنے اور نگراں دور میں بیرون ملک سے وافر مقدار میں گندم امپورٹ ہونے کے باعث رواں سال گندم کا ریٹ کم سے کم ہوتا چلا گیا۔ سال 2023 میں 5 ہزار 500 روپے فی من میں فروخت ہونے والی گندم اب 2400 روپے فی من میں فروخت ہو رہی ہے جو اس سے پہلے 2021 میں اس ریٹ پر فروخت ہوتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت کا پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری فیصلہ

2 سالوں میں فلور ملز والے 20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے سے کم ہو کر اب 1500 روپے ہوگئی، جبکہ چکی والے آٹے کی قیمت 170 روپے فی کلو سے کم ہوکر 140 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

گندم کی قیمت میں بڑی کمی کے باعث فلور ملز والے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہوئی ہے جبکہ چکی والے آٹے کی قیمت میں زیادہ کمی نہ ہو سکی۔ جس وقت گندم کا ریٹ 5500 روپے تھا اس وقت چکی کا آٹا 170 یا 180 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا تھا، تاہم اب گندم کی قیمت 2500 روپے فی من تک آ گئی ہے تاہم چکی کا آٹا صرف 30 روپے سستا ہوا ہے۔

وی نیوز سے گفتگو میں وی آئی پی فلور ملز کے مالک احمد اعجاز نے بتایا کہ ہر سال اپریل میں سندھ کے علاقوں میں گندم کی کٹائی شروع ہو جاتی ہے اور مارکیٹ میں سیل کے لیے گندم دستیاب ہوتی ہے، اس سال چونکہ گندم ملک میں وافر مقدار میں موجود ہے اس لیے گندم کا ریٹ بھی کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر پنجاب کی گندم خیر خیریت سے اتر گئی اور بارشوں یا سیلاب سے گندم کی فصل کو نقصان نہ پہنچا تو گندم کے 2500 فی من کے ریٹ میں مزید 200 سے 300 روپے کی کمی ہو سکتی ہے، جس سے آٹے کی قیمت میں مزید 200 روپے فی تھیلا کمی ہو جائےگی۔

احمد اعجاز کے مطابق فلور ملز کا مارکیٹ میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ ہوتا ہے، جس بھی فلور مل کا آٹا اچھا اور سستا ہوتا ہے وہی مارکیٹ میں فروخت ہوتا ہے، فلور ملز انتہائی کم منافع پر بھی کام کر کے آٹا فروخت کرتی ہیں، اس وقت جس گندم کا ریٹ 2600 روپے ہے وہ فلور ملز نہیں خرید رہیں، فلور ملز اس وقت بھی صاف گندم 2900 روپے فی من میں خرید رہی ہیں۔

سیٹھی فلور ملز کے مالک احمد سیٹھی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال گندم مارکیٹ میں بالکل بھی تیزی نہیں آئی، ایک تو پیداوار بہت اچھی تھی، دوسرا بیرون ملک سے منگوائی گئی گندم بھی بڑی مقدار میں موجود ہے، اب نئی گندم کی کٹائی بھی شروع ہو گئی ہے تو مارکیٹ میں گندم کے مزید سستے ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہاکہ فلور ملز مالکان کسانوں سے نہیں بلکہ بروکرز سے گندم خریداری کرتے ہیں، بروکرز کسانوں سے 2500 روپے فی من گندم خرید بھی لیں تو ہمیں 2800 روپے ہی میں ملتی ہے۔

احمد سیٹھی نے کہاکہ فلور ملز چونکہ ہر دوسرے روز خریداری کرتی ہیں اور زیادہ اسٹاک نہیں کرتیں، اس لیے ریٹ میں بھی روز بروز فرق پڑ جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیزن میں 20 کلو کا آٹے کا تھیلا جو 1700 روپے میں فروخت ہو رہا تھا وہ اب 1500 روپے کا ہوگیا ہے، اس سال کسی نے گندم اسٹور نہیں کی اس لیے ریٹ مزید بھی کم ہونے کی امید ہے، اور کسانوں کی گندم پڑے پڑے خراب بھی ہو جاتی ہے اس لیے گندم کے ریٹ کا مزید بھی کم ہونے کا چانس ہے۔

یہ بھی پڑھیں کاشتکاروں کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت نے بڑی چھوٹ دے دی

انہوں نے کہاکہ اگر گندم کا ریٹ 2200 روپے فی من تک آگیا تو 20 کلو والے آٹے کے تھیلے کا ریٹ 1300 تک بھی آ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آٹا مزید سستا اسٹاک فلور ملزم مالکان کسان گندم ریٹ گندم کی قیمت وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ٹا مزید سستا اسٹاک گندم ریٹ گندم کی قیمت وی نیوز میں فروخت ہو گندم کا ریٹ آٹے کی قیمت کی قیمت میں مارکیٹ میں روپے فی من فلور ملز والے آٹے نے کہاکہ گندم کے گندم کی اس لیے کمی ہو

پڑھیں:

آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی

 آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی آ گئی تاہم چکن بدستور مہنگی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے بعد گھی کی قمیتوں میں بھی کمی آئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 200 روپے کمی سے 1550 روپے پر آگیا ہے جبکہ گھی کی قیمت میں 18 روپے کلو کمی ہوئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ میں گھی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے کی کمی ہوئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مٹن اور مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے میں مکمل ناکام طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے: عظمٰی بخاری
  • پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکٹر کتنی رقم ملے گی؟
  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • درجہ دوم‘ سوم کے آئل‘ گھی کی قیمت میں 18 سے 24 روپے کلو کمی 
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار مقرر کی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • پنجاب میں20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے سستا ہو گیا