اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے لیے ملاقاتیوں کی فہرست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیج دی گئی ۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نام بھیج دیئے گئے ہیں ملاقاتیوں میں سلمان اکرم راجا کی جانب سے بھیجی جانے والی فہرست میں فیملی اور پارٹی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فیملی کے افراد شامل ہیں جن میں علیمہ خانم، عظمیٰ خانم، نورین خانم اور قیصر زمان شامل ہیں پارٹی کی جانب سے عمر ایوب، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں اس کے علاوہ علامہ ناصر عباس، احمد بھچر اور نیاز اللہ نیازی کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ ملاقات کی حتمی تاریخ اور وقت جیل انتظامیہ کی منظوری کے بعد طے کیا جائے گا۔اس سے پہلے ایک ٹی وی انٹرویوسنی اتحاد کونسل کے رہنماصاحبزادہ حامدرضاکاکہناتھاکہ یہ کسی کا استحقا ق نہیں کہ وہ بتائے کہ بانی پی ٹی آئی سے کس نے ملناہے اورکس نے نہیں،انہوں نے کہاکہ ہائیکورٹ کے احکامات تھے سلمان اکرم راجالسٹ سپرنٹنڈنٹ کوفراہم کریں گے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی شامل ہیں

پڑھیں:

ہیٹ ویو کا خطرہ، یکم جون سے تعطیلات کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال

لاہور(اوصاف نیوز)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو کے خطرے کے باوجود یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات شروع کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سے منظوری مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں رواں موسم گرما کے دوران غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے تاہم اس کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے قبل از وقت تعطیلات کے بجائے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی۔

سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو نے بتایا کہ متوقع ہیٹ ویو کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہو سکتی ہیں۔ تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں صوبائی حکومت نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات پہلے ہی مختصر کر دیے تھے۔

اسکولوں کے اوقات میں 30 منٹ کی کمی 7 اپریل سے لاگو ہوئی اور یہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اسکول اب صبح 7:30 بجے کھلتے ہیں، بند ہونے کے اوقات سنگل اور ڈبل شفٹوں کے لیے ایڈجسٹ کیے گئے ہیں۔

شیڈول میں تبدیلی کے باوجود کچھ والدین اب بھی طلباء کے شدید گرمی میں مبتلا ہونے پر تشویش کا شکار ہیں اور حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ گرمیوں کی تعطیلات جلد اعلان کرنے پر غور کرے۔
مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کیلئے گائیڈ لائنز جاری
  • عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال
  • سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
  • عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
  • بھارتی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، کئی نئے چہرے شامل
  • ہیٹ ویو کا خطرہ، یکم جون سے تعطیلات کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال
  • امتحانی بدانتظامی پر سنٹر سپرنٹنڈنٹ  معطل
  • بانی پی ٹی آئی کے بارے زرتاج گل کی اہم پیشگوئی
  • بانی پی ٹی آئی سرخرو ہوں گے، کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل
  • پی ٹی آئی والے ملاقاتیوں کی فہرست بدل کر  ملبہ حکومت پر ڈال دیتے ہیں: عظمیٰ بخاری