مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے پرائیویٹ سیکٹر کے حجاج کرام کے حج ادائیگی کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور وزارت خارجہ سے حجاج کرام کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سرابراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان  نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوران گفتگو مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو پرائیویٹ حجاج کے مسائل سے آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے پرائیویٹ سیکٹر کے حجاج کرام کے حج ادائیگی کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی  کرائی اور وزارت خارجہ سے حجاج کرام کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔ دوسری جانب حج گروپ آرگنائزر کے نمائندہ وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ وفد نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے مسائل آگاہ کیا۔ وفد میں مولانا بشیر احمد، ناصر احمد خان، ثناء اللہ شینواری، ضعیم، رانا شاہد، جمال خان شامل تھے، جبکہ انس بشیر، اخلاق احمد خان، ناصر محمود اعوان، ضیاء الرحمان مغل، فیصل صبوری بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے مولانا فضل الرحمان

پڑھیں:

ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے: وزیرَ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایسٹر کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیاتِ طیبہ اور تعلیمات کی یاد دلاتا ہے، یہ موقع ہمیں ایثار، درگزر اور امن جیسی آفاقی اقدار پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر منا رہے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ یقین ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج دنیا مختلف چیلنجز اور مسائل کا سامنا کر رہی ہے، ایسٹر ہمیں یاد دلاتا ہے رواداری، انسانی وقار کا احترام اور پائیدار امن کا قیام ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
  • رانا ثناء اور شرجیل میمن کا ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام
  • صدر زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ قوم علامہ اقبال کے افکار کی پیروی کرے
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا عمان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
  • ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے: وزیرَ اعظم شہباز شریف
  • نواز شریف اور شہباز شریف کا کھیئل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، حملے کی مذمت
  • وزیراعظم کا کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
  • عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوی، وزیراعظم ویڈیو لنک پر پیش ، سخت جرح