انسانی جان بچانے کیلئے گردے، جگر اور خون کا عطیہ دینا شریعت کے مطابق جائز ہے، راغب نعیمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ زندہ افراد کی جانب سے اعضاء عطیہ کرنا شریعت میں حرام نہیں، کیونکہ اسلام انسانی جان کی حفاظت کو مقدم رکھتا ہے اور زندگی بچانے کیلئے ایسے اقدامات کی اجازت دیتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت ہزاروں افراد گردے، جگر، دل اور قرنیہ کی خرابی میں مبتلا ہیں، مگر اعضاء عطیہ کرنے کا رجحان نہ ہونے کے باعث یہ مریض مناسب علاج سے محروم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ انسانی جان بچانے کیلئے گردے، جگر اور خون کا عطیہ دینا شریعت کے مطابق جائز ہے، جبکہ مرنے کے بعد بھی اعضاء عطیہ کیے جا سکتے ہیں، بشرطیکہ قریبی رشتے دار اور ورثاء اس کی اجازت دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے عطیات اسلامی تعلیمات کے منافی نہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ زندہ افراد کی جانب سے اعضاء عطیہ کرنا شریعت میں حرام نہیں، کیونکہ اسلام انسانی جان کی حفاظت کو مقدم رکھتا ہے اور زندگی بچانے کیلئے ایسے اقدامات کی اجازت دیتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت ہزاروں افراد گردے، جگر، دل اور قرنیہ کی خرابی میں مبتلا ہیں، مگر اعضاء عطیہ کرنے کا رجحان نہ ہونے کے باعث یہ مریض مناسب علاج سے محروم ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بچانے کیلئے اعضاء عطیہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری
پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 16 اپریل سے اب تک بارشوں کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 1 مرد،ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 مرد 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق حادثات چارسد، خیبر، شانگلہ، بٹگرام، اور چترال لوئر میں پیش آئے۔