کراچی:

حکومت سندھ نے سندھ ایچ ای سی کی سفارش پر صوبے کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ان کے پرفارمنس آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے یہ اقدام سندھ سمیت پورے ملک کی اکیڈمک تاریخ میں پہلی بار کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے جسے " key performance indicators for (KPIs) for senior academic and non academics positions in public sector universities  کا نام دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد وائس چانسلرز سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز افسران کے پرفارمنس آڈٹ کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے اور اب وائس چانسلرز کی کارکردگی کو سزا و جزا کے نظام reward and punishment سے جوڑ دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے منظور کی گئی سمری کے مطابق اب سندھ بھر کی سرکاری جامعات میں نا صرف وائس چانسلرز بلکہ جامعات کے دیگر کلیدی عہدوں پر کام کرنے والے افسران کا بھی پرفارمنس آڈٹ ہوگا جس میں کنٹرولنگ اتھارٹی کی جانب سے تقرر کردہ پرووائس چانسلر، ڈائریکٹر فنانس اور رئوسائے کلیات (ڈینز آف فیکلٹیز) جبکہ یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے مقرر کردہ چیئرمینز یا شعبہ جاتی سربراہان، رجسٹرار،  ڈائریکٹر اوریک (او آر آئی سی) , ڈائریکٹر کیو اے سی اور کنٹرولر آف ایگزامینیشن شامل ہیں اور ان تمام عہدوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے سندھ ایچ ای سی نے علیحدہ علیحدہ پرفارمنس انڈیکیٹرز طے کیے ہیں جبکہ ان انڈیکیٹرز کی بھی منظوری لی گئی ہے۔

" ایکسپریس" کو اس سلسلے میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق سندھ ایچ ای سی نے دیگر تینوں صوبوں کے ساتھ ساتھ فیڈرل اہچ ای سی کو بھی جامعات کے سربراہوں اور دیگر اہم افسران کی کارکردگی کی مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن سے متعلق یہ تفصیلات بھجوادی ہیں تاکہ مذکورہ قانون کا اطلاق اگر چاہیں تو دیگر صوبے اور فیڈرل ایچ ای سی اپنے اپنے طور پر بھی کرسکیں۔

یاد رہے کہ سندھ میں وائس چانسلرز کی تقرری کے سلسلے میں تلاش کمیٹی  کا جو ایکٹ تین سال قبل منظور ہوا تھا اس ایکٹ میں تلاش کمیٹی کی جانب سے وائس چانسلر کی پرفارمنس جانچنے کے لیے قانونی شق موجود ہے اور مذکورہ "کے پی آئیز" پر مشتمل سمری اس ضمن میں منظور کی گئی ہے جس کے تحت اب سندھ ایچ ای سی یا تلاش کمیٹی کی جانب سے ہر دو سال پر وائس چانسلرز سمیت مذکورہ عہدوں کی کارکردگی کی جانچ کی جائے گی۔

وائس چانسلر کی کارکردگی کی جانچ کے حوالے سے منظور کردہ سمری میں کہا گیا ہے کہ اس دو سالہ performance evaluation کی بنیاد پر reward and punishment system سزا و جزا کا نظام بھی متعارف کرایا جارہا یے بہتر کارکردگی پر reward کی صورت میں public recognition,  performance base increment اور مدت ملازمت میں توسیع شامل ہے جبکہ نامناسب یا خراب کارکردگی کی صورت میں " انتباہ، انتظامی اختیارات میں کمی اور مدت ملازمت سے برخواستگی warning , reduction in administrative power and termination of tenure ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ پہلی بار جامعات کے افسران کی انتظامی و اکیڈمک کارکردگی جانچنے کے عمل میں طلبہ کو بھی شامل کیا گیا ہے اور معیاری تدریس کے حوالے سے کچھ عہدوں کی کارکردگی کے لیے طلبہ کی رائے بھی لی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سندھ ایچ ای سی وائس چانسلرز کی کارکردگی کارکردگی کی کی جانب سے جامعات کے گیا ہے کے لیے

پڑھیں:

پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا: شاداب خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی محنت h,m غلطیوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہمارا دورۂ نیوزی لینڈ اتنا اچھا نہیں رہا تھا، ہم ناکامی میں پلیئرز کا ساتھ دیتے ہیں، جب آپ پلیئر کو سپورٹ کریں گے تو وہ پرفارم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پورا سال نیشنل ٹیم کے لیے اچھا نہیں رہا، اُمید ہے پلیئرز فارم لے کر آگے بڑھیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان کا بہترین وقت چل رہا ہے، ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں، اُمید ہے وہ پاکستانی ٹیم میں بھی ایسا ہی کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ حسن علی نے گزشتہ سال بہت محنت کی ہے، انہیں محنت کا صلہ مل رہا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وائس چانسلر کا انتخاب؛ این ای ڈی کے لیے تین نام شارٹ لسٹ
  • سندھ کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی نئی گاڑیوں کے لیے 52 کڑور 66 لاکھ روپے جاری
  • ہیٹ ویو کا خطرہ، یکم جون سے تعطیلات کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال
  • بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور، ایف بی آر پر تجربہ کامیاب
  • پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا: شاداب خان
  • وزیراعظم نے بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور کرلیا، FBR پر تجربہ کامیاب، تنخواہیں کامیابی سے مشروط
  • مریم نواز کی گندم خریداری کیلئے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری
  • پی سی بی کی طرف سے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے اشتہار جاری
  • پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ، آئینی عہدوں پر رہتے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، رانا ثنا
  • کینالز منصوبہ بنے گا نہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ کسی کو دیں گے: مراد علی شاہ