صدر کراچی بار عامر وڑائچ پر حملہ، ملزمان کی نقل و حرکت کی تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
حملہ آور ملزمان نمائش چورنگی سے تعاقب میں تھے، ملزمان ایم اے جناح روڈ پر عامر وڑائچ کی گاڑی کے تعاقب میں دیکھے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر کراچی بار عامر وڑائچ پر حملہ کرنے والے ملزمان کی نقل و حرکت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر کراچی بار عامر وڑائچ پر حملہ آور ملزمان نمائش چورنگی سے تعاقب میں تھے، ملزمان ایم اے جناح روڈ پر عامر وڑائچ کی گاڑی کے تعاقب میں دیکھے گئے۔ ملزمان کو ایم اے جناح روڈ سے آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف مڑتے دیکھا گیا، 5 حملہ آور ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جیپ کا تعاقب کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر وڑائچ نے آئی آئی چندریگر روڈ پر ریسٹورانٹ کے قریب جیپ روکی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو حملہ کرتے دیکھا گیا۔ عامر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ملزمان ٹاور کی طرف فرار ہوئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عامر وڑائچ
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر جرمانہ، مگر کیوں؟
کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی، اس میچ میں ضابطہ اخلاق لیول 1 کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی قوانین کے تحت عامر جمال کو آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس قانون کے مطابق نامناسب زبان اور ارشارہ کرنے پر کھلاڑی کو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاکہ آئندہ بچاجاسکے۔
مزید پڑھیں: جیت کیساتھ کراچی کنگز کے کپتان نے ٹی20 میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
واضح رہے کہ یہ واقعہ پہلی اننگز کے 15ویں اوور میں پیش آیا تھا، جب عامر جمال نے حسین طلعت کو آؤٹ کرنے کے بعد بلے باز کے قریب جاکر نامناسب الفاظ کہے تھے۔
مزید پڑھیں: ہیئر ڈرائر' کے بعد 'ہیئر ٹریمر' پی ایس ایل میں فرنچائز کھلاڑی کو تحفہ
عامر جمال نے الزامات کا اعتراف کیا اور میچ ریفری افتخار احمد کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا، یہ الزامات آن فیلڈ امپائر فیصل خان آفریدی اور پال ریفل نے لگائے۔