بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ایک مشترکہ مستقبل کی برادری کے قیام اور چین کے ہمسایہ تعلقات کے کام کے لیے نئی راہیں کھولنے کی کوشش کرنے پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے یہ بات منگل سے بدھ تک بیجنگ میں منعقدہ ہمسایہ ممالک سے متعلق امور پر ایک مرکزی کانفرنس سے خطاب میں کہی۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان لی چھیانگ ، ژاؤ لے جی ، وانگ ہوننگ، کائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ ، لی شی اور نائب صدر ہان ژینگ بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔
شی نے اپنے خطاب میں منظم انداز میں نئے دور میں چین کے ہمسایہ ممالک میں کام کی کامیابیوں اور تجربے کا خلاصہ پیش کیا ۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کا سائنسی تجزیہ کیا اور ہمسائیگی کے کام کے اگلے مرحلے کے لئے اہداف، کاموں، خیالات اور اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔
وزیراعظم لی چھیانگ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شی کے اہم خطاب کی روح پر مکمل عملدرآمد اور ہمسایہ ممالک سے متعلق مختلف امور کو سنجیدگی سے انجام دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
کانفرنس میں یہ بات اجاگر کی گئی کہ چین کا وسیع ترین خطہ اور طویل سرحدیں اس کے ہمسایہ ممالک کو قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک اہم بنیاد بناتی ہیں، یہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک اہم محاذ ہے، ملک کی مجموعی سفارتکاری میں ایک ترجیحی علاقہ ہے اور انسانیت کے لیے مشترکہ مستقبل کی برادری کے قیام میں ایک اہم کڑی ہے۔
کانفرنس میں ہمسایہ خطوں کو عالمی تناظر میں دیکھنے اور چین کے ہمسایہ ممالک میں کام کو آگے بڑھانے میں ذمہ داری کے احساس اور عزم کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہمسایہ ممالک کے ہمسایہ چین کے کے لیے

پڑھیں:

چینی روبوٹس انسانوں سے ہاف میراتھن ریس ہار گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اپریل 2025ء) روبوٹ تیانگونگ الٹرا نے بیجنگ میں 'ای ٹاؤن ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن' دو گھنٹے چالیس منٹ میں مکمل کر لی۔ مگر اس کے مقابلے میں ایک انسانی ریسر نے صرف ایک گھنٹہ گیارہ منٹ اور سات سیکنڈز کے سب سے کم وقت میں یہ ریس جیت لی۔

دنیا کی پہلی انسانی اور ہیومنائیڈ روبوٹہاف میراتھن اکیس کلومیٹر یا تقریباً تیرہ میل کی دوڑ تھی جس میں دس ہزار انسانوں کے ساتھ ساتھ اکیس بائی پیڈل روبوٹس بھی حصہ لے رہے تھے۔

انسان اور ہیومنائیڈ روبوٹس کی دوڑ

چینی مینوفیکچررز کے روبوٹ، جیسے DroidVP اور Noetix Robotics، مختلف اشکال اور سائز میں موجود تھے۔ ان میں سے کچھ 120 سینٹی میٹر (3.9 فٹ) سے چھوٹے اور باقی 1.8 میٹر تک لمبے تھے۔

(جاری ہے)

ایک کمپنی نے اپنا ایسا روبوٹ پیش کیا جو تقریباً انسان لگتا ہے اور اس میں آنکھ مارنے اور مسکرانے کی صلاحیت بھی ہے۔ اب اس خصوصی فیچر سے روبوٹ کو ریس میں تیزی سے دوڑنے میں کس طرح مدد ملے گی، یہ نہیں بتایا گیا۔

ریس کے دوران انسانی ریسرز کے لیے راستے میں پانی اور اسنیکس موجود تھے، جب کہ روبوٹس کو بیٹریوں اور تکنیکی آلات سے ریفریش کیا گیا۔ امدادی اسٹیشنوں پر موجود روبوٹ آپریٹ کرنے والے انجینئرز ان کی فوری مرمت کرتے دکھائی دیے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ ریس ایک تکنیکی مظاہرہ تھا اور کسی بھی روبوٹ کے جیتنے کی کوئی توقع نہیں تھی۔

چین ٹیکنالوجی کے فروغ میں پیش پیش

یہ ہاف میراتھن بیجنگ حکومت کی طرف سےAI اور روبوٹس کے فروغ کے منصوبے کا ایک حصہ تھی۔ چین مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری بڑھا کر اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ امریکہ کے خلاف اپنی تکنیکی طاقت کو بڑھانے کی کوشش میں ہے۔

اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس، مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے پروفیسر ایلن فرن نے روئٹرز کو بتایا کہ چینی کمپنیوں نے چلنے پھرنے، دوڑنے، رقص کرنے اور ہلنے جلنے سے جڑے دیگر کاموں پر توجہ مرکوز کی ہے۔

ان کے بقول، "عام طور پر، یہ دلچسپ مظاہرے ہوتے ہیں لیکن یہ کسی بھی مفید کام یا بنیادی ذہانت کے بارے میں زیادہ مظاہرہ نہیں کرتے۔"

چین امید کر رہا ہے کہ روبوٹکس جیسی اہم صنعتوں میں سرمایہ کاری سے اقتصادی ترقی کو زور دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ کچھ تجزیہ کار تاہم اس بارے میں تحفظات ظاہر کرتے ہیں کہ روبوٹس کا میراتھن میں حصہ لینا کیا واقعی چین کی صنعتی صلاحیت کا ایک قابل اعتماد اشارہ ہے۔

ادارت: عاطف بلوچ

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات واپس اسی سطح پر لانا چاہتے ہیں جہاں مشترکہ امور پر بات ہوسکے، فضل الرحمان
  • مرکزی مسلم لیگ کے تحت کراچی میں شہدائے غزہ کانفرنس
  • کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی ڈرون فوٹیج
  • پاکستان بطور ایٹمی طاقت مسلم ممالک کی قیادت کرے، اسرائیلی مظالم روکے جائیں، شہدائے غزہ کانفرنس
  • پاک افغان مشترکہ پریس کانفرنس بڑا بریک تھرو، کامران یوسف
  • چینی روبوٹس انسانوں سے ہاف میراتھن ریس ہار گئے
  • چینی صدر کا ویتنام،ملائیشیا اور کمبوڈیا کا دورہ کامیاب رہا ہے، چینی وزیر خارجہ
  • پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے 20 اپریل کو شہدائے غزہ کانفرنس کا اعلان کر دیا
  • ایم ڈبلیو ایم کنونشن، قومی عزاداری کانفرنس