آئی پی ایل میں جرمانوں کا سلسلہ جاری، آسٹریلوی کھلاڑی پر بھاری جرمانہ عائد
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
انڈین پریمیئر لیگ میں پنجاب کنگز کی جانب سے کھیلنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل پر آئی پی ایل کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 25 فی صد جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا۔
آئی پی ایل کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق گلین میکسویل نے آرٹیکل 2.2 (جو کہ میدان میں لگی اشیاء کو میچ کے دوران نقصان پہنچانے سے تعلق رکھتا ہے) کی خلاف ورزی کا اعتراف اور میچ ریفری کے جرمانے کو قبول کرلیا ہے۔
منگل کے روز چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں پریانش آریا کی دھواں دار سینچری اور ششانک سنگھ اور مارکو جینسن کے بالترتیب 52 اور 34 رنز کی بدولت پنجاب کنگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 کا بڑا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہوئی اور بالآخر 18 رنز فتح سمیٹی۔
چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے گلین میکسویل دوسری ہی گیند پر رویچندرن اشون کا شکار بنے۔ رواں آئی پی ایل میں میکسویل پنجاب کنگز کی جانب سے 4 میں سے 3 میچز کھیل چکے ہیں لیکن بلے بازی میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دِکھا سکے ہیں۔ البتہ، انہوں نے بولنگ میں تین اہم وکٹیں حاصل کی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل
پڑھیں:
گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری
جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں میں شدید بارشوں کا سلسلہ پچھلے 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب سکردو اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ جی بی ڈی ایم اے نے شہریوں کو کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔