سرکاری خزانے سے مریم نواز اورنوازشریف کی تشہیرکے خلاف درخواست پرسماعت نہ ہوسکی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری خزانے سے مریم نواز اور نواز شریف کی تشہیر کے خلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی عدالت کی دو رکنی بینچ میں دیگر کیسز میں مصروفیات کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔
(جاری ہے)
جسٹس فاروق حیدر نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کرنا تھی عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن سے جواب طلب کر رکھا تھا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پنجاب آمد پر بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہتی ہوں: مریم نواز
—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب آنے پر خوش آمدید کہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب آمد پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خوش آمدید کہتی ہوں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب آپ کا گھر ہے، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت و احترام ملے گا۔