آئی ایم ایف وفد کل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سے ملاقات کریگا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
آئی ایم ایف وفد کل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سے ملاقات کریگا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)آئی ایم ایف وفد کل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سے ملاقات کریگا۔ذرائع کے مطابق ملاقات اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں کل صبح 9 بجے ہوگی، ملاقات میں جوڈیشل انفورسمنٹ، کنٹریکٹر لا انفورسمنٹ پر بات چیت ہوگی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے اعلامیے میں اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد اور بار کے صدر میاں روف عطا کے درمیان ملاقات ہوگئی جس میں عدالتی کارکردگی، معاہدوں کے نفاذ اور جائیداد کے تحفظ پر گفتگو ہو گی، بار کے صدر نے ملاقات کی دعوت قبول کی ہے، ہم آئی ایم ایف وفد کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف وفد نے قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان اور صدر سپریم کورٹ بار سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد وفد نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سے ملاقات آئی ایم ایف وفد
پڑھیں:
ججز تبادلوں کیخلاف کیس؛ وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں ججز تبادلوں کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
تبادلوں کی تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں،دستاویزات میں وزیراعظم کی صدر کو بھیجی گئی سمری اور صدر کی منظوری پر مبنی دستاویز شامل ہیں،تبادلے کیلئے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس کی دی گئی رضامندی پر مبنی دستاویزات بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بنچ ججز تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کل کرے گا۔
مزید :